03 May 2011 - 15:29
News ID: 2728
فونت
رسا نيوزايجنسي – پاکستان ميں دھشت گردي کے نتيجے ميں 1400 سے زيادہ شہيد ہونے والوں کو خراج عقيدت پيش کرنے کے لئے ہفتہ شہدائے اماميہ کا آغاز کيا گيا ?
پاراچنار


رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، آئي ايس او پاکستان کے پاراچنار کے علاقائي صدر، نصرت علي نے 5000 سے زيادہ زخمي و مجروح اور1400 سے زيادہ شہيدوں کو خراج عقيدت پيش کرنے کے لئے آغاز ہفتہ شہدائے اماميہ کي خبر دي ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ہفتہ شہداء اس حوالے سے بھي اہم ہے کہ صرف 2007ء سے لے کر اب تک طالبان کي دھشت گردي کے نتيجے ميں 1400 سے زيادہ شيعہ شہيد اور 5000 سے زيادہ زخمي و مجروح ہو چکے ہيں کہا : ستمبر 2010ء ميں صرف خيوص گاؤں پر طالبان کے ابتدائي حملے ميں درجنوں افراد شہيد ہوئے ?

انہوں نے گذشتہ روز سے پورے پاکستان ميں ہفتہ شہدائے اماميہ کے اغاز کي خبر ديتے ہوئے کہا : اس ميں شہدا کي يادوں کو تازہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مشن پر چلنے کيلئے تجديد عہد کيا جائے گا?

پاراچنار کے علاقائي صدر نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اگرچہ آئي ايس او پاکستان 2 مئ 1986 کو لاہور انجنئيرئنگ يونيورسٹي ميں دشمنان اسلام کے ہاتھوں سيد تنصير حيدر اور راجہ محمد اقبال کي شہادت کے بعد ہر سال ہفتہ شہدائے اماميہ مناتي رہي ہے کہا : امسال اس ہفتے ميں ديگر شہدائے ملت جعفريہ کي يادوں کو شامل کرکے ان کا بھي بھرپور تذکرہ کيا جائے گا ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬