04 May 2011 - 14:56
News ID: 2730
فونت
حزب اللہ لبنان کي شريعت کونسل کے صدر:
رسا نيوزايجنسي - شيخ محمد يزبک نے جلد از جلد لبناني حکومت کي تشکيل کي درخواست کرتے ہوئے کہا : امريکا اور خليجي مملک نے ايران سے رابطے توڑنے کے بدلے ميں سوريہ کو اپني مکمل حمايت کي پيش کش کي?
شيخ محمد يزبک

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، حزب اللہ لبنان کي شريعت کونسل کے صدر، شيخ محمد يزبک نے گذشتہ روز شھر بعلبک کے ايک پروگرام ميں لبنان کي حکومت کي تشکيل ميں تاخير پہ تنقيد کرتے ہوئے کہا : اگر حزب اللہ اور اس کے اتحادي گورمنٹ تشکيل دينے کے ذمہ دار ہوتے تو اب تک يہ حکومت تشکيل پا چکي ہوتي مگر ھم چونکہ ملي ، اسلامي اور عيسائي اتحاد کے قائل ہيں ھم نے دوسروں کو يہ موقع فراھم کيا کہ وہ گورمنٹ تشکيل ديں ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ بعض لبناني افراد بلوے کے ذريعہ لبنان کو امريکا اور يوروپ کے تحت تسلط رکھنا چاھتے ہيں کہا : وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کي تشکيل ميں تاخير کا سبب سامنے اجائے گا اورسب پر اشکار ہوگا کہ امريکن حکومت لبنان کے داخلي مسائل ميں مداخلت کررہي ہے اور اپنے اتحاديوں کے ذريعي کوشش ميں ہے کہ لبنان کي وزارت داخلہ پہ فکري قبضہ جما سکے ?

شيخ محمد يزبک نے لبنان کے صدر جمھوريہ ، ميشل سليمان اور وزير اعظم ، نجيب ميقاتي کو بہتر طريقے سے اپنے وظائف کي انجام دہي کي دعوت ديتے ہوئے کہا : اس سے زيادہ مناسب نہي ہے کہ ملک بغير حکومت کے رہے ملک کي ترقي کے بہت سارے راستے ھمارے سامنے ہيں ?

انہوں نے سوريہ کے نظام ميں تبديلي کے سلسلے سے بعض افراد کے تصورات کو وھم بتاتے ہوئے کہا : اوباما اور خليجي ممالک کے روساء نے اسلامي جمھوريہ ايران سے مکمل رابطہ توڑنا اور اسرائيل کے بجائے ايران کو دشمن جاننا ، حزب اللہ لبنان اور فلسطين سے حمايت کا اٹھا لينا بشار اسد کي حکومت سے مکمل حمايت کي پيش کش کي ?

حزب اللہ لبنان کي شريعت کونسل کے صدر نے اخر ميں درندہ صفت ال خليفہ کي جنايتوں کے مقابل عالمي اداروں کي خاموشي پہ شديد مذمت کي ?

قابل ذکر ہے کہ سعد حريري کي کابينہ کے خاتمہ کے بعد نجيب ميقاتي نئي کابينہ تشکيل دينے کے ذمہ دار ہيں مگرگروہ 14 مارچ کے تمرد کي بنياد پر وہ ابھي تک نئي کابينہ کي تشکيل ميں کامياب نہي ہوسکے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬