08 May 2011 - 19:52
News ID: 2747
فونت
آيت الله مکارم شيرازي :
رسا نيوزايجنسي - حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ھر زمانے ميں شمر و يزيد موجود ہيں جن سے مقابلہ ضروري ہے کہا : احياء امربالمعروف زندگي حضرت زهرا کا اھم ترين درس ہے ?
حضرت آيت الله مکارم شيرازي

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقليد قم ميں سے حضرت آيت الله ناصر مکارم شيرازي نے گذشتہ روز شھادت حضرت فاطمہ زھراء کي مناسبت سے منعقدہ مجلس ميں جو مختلف طبقے کے کثير مجمع ميں مدرسہ اميرالمؤمنين (ع) قم منقعد کي گئي ان ايام ميں اپ کي سيرت طيبہ سے درس لينے کي تاکيد کي ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ بي بي کي فضيلتوں کي کوئي حد نہي کہا : رسول اکرم (ص) کي لخت جگر کے فضائل ميں بہت سارے درس پنہاں ہيں جسے اسلامي معاشرے ميں سرمشق کے عنوان سے قرار ديا جاسکتا ہے ?

حوزہ علميہ قم کے اس معروف استاد نے اپ کے طرز زندگي کو ھرگز نہ بھلائے جانے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : اپ کا طرز حيات مختلف طبقے کے لوگوں ميں درس ہے ?
حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے اپ کي فضيلتوں کو بيان کئے جانے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : حضرت زهرا(س) جب بھي نماز کے لئے کھڑي ہوتيں تو اپ کا جسم اطھر خوف الھي سے لرزنے لگتا ?

انہوں نے مزيد کہا : افسوس ھماري نمازيں اس طرح کي ہيں کہ ھم نمازوں ميں نماز کے علاوہ تمام چيزوں کے سلسلے ميں سوچتے ہيں جب کے اس کے برخلاف ہونا چاھئے ?

حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے کہا : ھمارے زمانے کي اھم ترين مشکل امر بالمعروف کا فراموش کيا جانا ہے جس کے مختلف اثرات ہيں کہ ان ميں سے ايک دعاوں کا قبول نہ ہونا ہے ?

اس معروف مفسر قران کريم نے جملہ «کل يوم عاشورا و کل ارض کربلا» کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : موجودہ زمانے ميں بھي عمر سعد ، شمر اور يزيدي موجود ہيں جن کے مقابل قيام بہت ضروري ہے ?

انہوں نے اپني تقرير کے دوسرے حصے ميں ايت «ولکم في رسول الله اسوه حسنه» کي تفسير فرماتے ہوئے کہا : بعض کمزور عقيدہ افراد چھوٹي سے مشکل کے روبرو ہوتے ہي روزہ و نماز ترک کرديتے ہيں جب کہ انبياء الھي اور اولياء کي سنت کچھ اور رہي ہے کہ انہوں نے سختيوں ميں بھي ھرگز اس کا دامن نہي چھوڑا ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬