09 May 2011 - 18:24
News ID: 2752
فونت
قائد انقلاب اسلامي :
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ دشمن بھي علاقے ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي طاقت، وقار اور اہم پوزيشن کا اعتراف کرنے پر مجبور ہے?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي نے آج تہران ميں صوبہ کردستان کے علماء، حکام، منتخب افراد اور شيہدوں کے خاندانوں سے ايک ملاقات ميں فرمايا کہ اسلامي انقلاب کي فتح کے بعد دشمن کے تشہيراتي و مواصلاتي مافيا نے جہاں تک ممکن تھا اس (اسلامي) نظام کے خلاف ‌‌زہر افشاني کي ليکن اسلامي نظام نے محض دعوؤں کي سطح پر نہيں بلکہ عملي ميدان ميں ترقي و پيشرفت کي منزليں طے کرکے ان حربوں کو بے اثر بنا ديا? آپ نے فرمايا کہ اس وقت دنيا کي قوموں کے درميان اسلامي جمہوريہ ايران، اس کي نماياں شخصيات اور اس کے بلند اہداف کا ذکر بڑے احترام کے ساتھ کيا جاتا ہے اور يہ ملک قوموں کي نظر ميں خاص عزت و وقار کا مالک ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے خالص اسلامي جذبے، احساس بندگي، روشني فکري اور سنجيدہ مساعي پر استوار حرکت کو ايران کي اس پيشرفت کي بنياد قرار ديا اور فرمايا کہ ملت ايران نے اپني محنت و مشقت سے دشمنوں سے بھي اپني ترقي کا اعتراف کروا ليا اور ملک کي موجودہ صورت حال روشن مستقبل کي نويد دے رہي ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے اس ملاقات ميں صوبہ کردستان کو علم و ادب، فن و ہنر، صفاء و پاکيزگي اخلاص و وفاداري اور شجاعت و روشن فکري کا گہوارا قرار ديا اور فرمايا کہ ملت ايران اپني سنجيدہ، روشن فکري پر استوار، صحيح اور مربوط پيشرفت کے ذريعے علمي، سماجي، سياسي اور قومي وقار کے لحاظ سے ماضي کي نسبت زيادہ بلند مقام پر پہنچ چکي ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے دو سال قبل انجام پانے والے صوبہ کردستان کے اپنے دورے کا حوالہ ديا اور عوام کي جانب سے پرخلوص استقبال کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ اسلامي جمہوري نظام سے کردستان کے عوام کي وفاداري اور ان کا لگاؤ غير معمولي ہے جو بہت کم علاقوں ميں نظر آتا ہے?

آپ نے ملک کي ترقي ميں ہر صوبے کے کردار کي اہميت پر زور ديا اور فرمايا کہ ہر صوبے کو چاہئے کہ پيشرفت اور سعي و کوشش کي تعميري رقابت ميں اپنا کردار ادا کرے لہذا صوبہ کردستان اور اس صوبے کے با صلاحيت افراد کے لئے بھي ضروري ہے کہ اس ميدان ميں اپني لياقت و شائستگي کا مظاہرہ کريں?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬