10 May 2011 - 15:34
News ID: 2754
فونت
آئي ايس او پاکستان نے ؛
رسا نيوزايجنسي - آئي ايس او پاکستان نے يوتھ آف پاراچنار کي جانب سے جاري مظاھرے اور بھوک ہڑتال کو نتيجہ بخش بتاتے ہوئے پارا چنار راستے کھل جانے مدد گار جانا ?
آئي ايس او پاکستان


رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان کے مرکزي صدر، سيد علي رحمن شاہ نے يوتھ آف پارا چنار کي جانب سے 9 مئي کو پريس کلب اسلام آباد سے پارليمنٹ ہاؤس تک نکالي جانے والي ريلي سے اپني بھرپور حمايت کا اعلان کيا?

آئي ايس او کے مرکزي صدر نے يہ کہتے ہوئے کہ پاراچنار کے غيور عوام نے ہميشہ ملک کے استحکام و سالميت کي بات کي ہے تاکيد کي : افسوس ايوانوں ميں بيٹھے حکمرانوں نے ہميشہ بے بسي کا ثبوت ديا ہے ?

انہوں نے خود کو مظلوموں کے شانہ بشانہ بتاتے ہوئے کہا : يوتھ آف پارا چنار کي جانب سے جاري مظاھرے اور بھوک ہڑتال انشاءاللہ نتيجہ بخش ثابت ہو گي اور نہ صرف جلد از جلد پارا چنار کے راستے کھل جائيں گے بلکہ ديگر مطالبات کو بھي حکومت تسليم کرے گي?

انہوں نے مزيد کہا : حکومت کو سوچنا چاہيے کہ يہ جوان جو اپني تعليم کو چھوڑ کر کئي دنوں سے اسلام آباد ميں موجود ہيں وہ اپنا حق مانگ رہے ہيں ان کے ہاتھوں ميں سبز ہلالي پرچم ہے حقيقت ميں ان کے اس سر زمين کے محافظ و وارث ہونے کا بيان گر ہے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬