10 May 2011 - 18:04
News ID: 2755
فونت
کفن پوش ريلي ميں علماء نے کہا :
رسا نيوزايجنسي - يوتھ آف پارا چنار کے زيراہتمام اٹھارويں روز کفن پوش ريلي نکالي گئي جس ميں چھوٹے بڑوں سميت ہزاروں افراد نے شرکت کي ?
کفن پوش ريلي


رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، يوتھ آف پارا چنار کے زيراہتمام اٹھارويں روز نيشنل کلب اسلام آباد سے پارليمنٹ ہاؤس تک کفن پوش ريلي نکالي گئي ، جس ميں ہزاروں نوجوانوں، کثير تعداد ميں بچے ، سول سوسائٹي اور مختلف طبقے افراد نے شرکت کي ?

اس رپورٹ کے مطابق ، اس احتجاجي جلوس ميں شريک کفن پوش افراد لبيک ياحسين ع کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے ?

احتجاجي مظاھرے سے حجت الاسلام محمد امين شہيدي، اصغر عسکري، عابد حسين بہشتي اور ديگر مقررين نے خطاب کرتے ہوئے کہا : کرم ايجنسي کے غيور اور محب وطن عوام گزشتہ چار سال سے شر پسندوں عناصروں کے خلاف نبرد آزما ہيں اور تاحال 2200 سے زيادہ افراد کي قربانياں بھي دے چکے ہيں ليکن افسوس ہے کہ حکومت ان محبانِ وطن کي حمايت کي بجائے شر پسندوں کا ساتھ دے رہي ہے?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ اٹھارہ روز سے احتجاج جاري ہے ليکن کسي حکومتي شخصيت نے ان سے کوئي روبطہ نہيں کيا تاکيد کي : موجودہ صورتحال واضح کرتي ہے کہ حکومت مظلوموں کے بجائے دہشتگردوں کا ساتھ دے رہي ?

انہوں نے اس احتجاج کو مغوي افراد کي ازادي تک جاري رکھنے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : 2007ء سے پانچ لاکھ آبادي کا يہ علاقہ پورے ملک سے کٹا ہوا ہے ، اشيائے خورد و نوش ناپيد ہيں اور ادويات کي عدم دستيابي کے باعث مريض اور زخمي موت کو گلے لگا رہے ہيں?

مقررين نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ پارا چنارکا پورا علاقہ اقتصادي، معاشي، معاشرتي اور تعليمي طور پر تباہ ہو چکا ہے پھر بھي حکومتي بے حسي اور بے تدبيري سمجھ سے بالاتر ہے کہا : جو لوگ چائے پتي اور تيل کي قيتموں پر حکومتي اتحاد سے جدا ہو جاتے ہيں اور اپنے آپ کو مظلوموں کا حامي کہلاتے ہيں، کيا اُن کے کان بند ہيں، کيا انہيں پاراچنار ميں پانچ لاکھ انسان نظر نہيں آتے?

مقررين نے طوري و بنگش قبائل اور متحارب گروپوں کے درميان ہوئے معاہدے کي خلاف ورزي کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : 25 مارچ کو ٹل پاراچنار روڈ پر 11 افراد کي شہادت اور 33 کي تاحال عدم بازيابي اس معاہدے اور وزير داخلہ کے احکامات پر سواليہ نشان ہيں?

انہوں نے وزير داخلہ کو خالي زباني دعوا کرنے والا بتاتے ہوئے کہا : رحمان ملک ايک جھوٹا انسان ہے جس نے فلور آف دي ہاؤس سے سب وعدہ کيا کہ اڑتاليس گھنٹوں ميں روڈ کھل جائے گا ليکن تاحال اس پر کوئي عمل نہيں ہوا?

مقررين نے مزيد کہا : سروں پہ کفن باندھ کران معصوم بچوں کا مظاھرے ميں شرکت کرنا اس بات کا بيان گر ہے کہ اپنے مطالبات کي منظوري تک يہ بچے بھي يہاں سے نہيں اٹھيں گے?

قبائلي مشران اور يوتھ آف پاراچنار کے نمائندوں نے حکومت سے اپنے مطالبات کو دہراتے ہوئے کہا : حکومت گزشتہ ايک ماہ سے مغوي 33 افراد کو فوري طور پر رہا کرائے، طوري بنگش اور مخالف فريق ميں ہونے والے مري معاہدہ پر عمل درآمد کرايا جائے اور خلاف ورزي کرنے والوں کے خلاف کارروائي کي جائے?

پشاور سے پارا چنار تک پي آئي اے سرويس فوري طور پر بحال کيا جائے ، کرم مليشياء کو ديگر علاقوں سے واپس بلا کر کرم ايجنسي ميں تعينات کرايا جائے، ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے کيلئے جگہ جگہ آرمي چيک پوسٹيں بنائي جائيں ، پاراچنار ميں دو سالوں سے بند موبائل سروس بحال کيا جائے?

قابل ذکر ہے کہ ريلي ميں شريک افراد نے پارليمنٹ ہاوس کے سامنے کئي گھنٹوں تک مظاھرہ کيا ، طالبان اور اُن کے حاميوں کيخلاف شديد نفرت کا اظہار کيا?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬