18 May 2011 - 19:19
News ID: 2787
فونت
رسا نيوز ايجنسي ـ دہلي سے شائع ہونے والي ڈائمنڈ کامکس ميں رسول اسلام (ص) کي خيالي تصوير شائع کرنے کے خلاف آج دہلي کے جنتر منتر پر مسلم تنظيموں نے احتجاجي مظاہرہ کيا ?
دہلي ميں مسلمانوں نے احتجاجي مظاھرہ کيا

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ہندوستان کي رياست دہلي سے شائع ہونے والي ڈائمنڈ کامکس ميں رسول اسلام (ص) کي خيالي تصوير شائع کرنے کے خلاف آج دہلي کے جنتر منتر پر مسلم تنظيموں نے احتجاجي مظاہرہ کيا ?

اس رپورٹ ميں بيان کيا گيا ہے : مسلم اسٹوڈينس آرگنائزيشن، اسلامي تعليمي بورڈ آف انڈيا، علماء و مشائخ بورڈ و ديگر تنظيموں کي جانب سے مظاہرے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ?

مسلم اسٹوڈينٹس آرگنائزيشن آف انڈيا کے جنرل سکريٹري شاہ نواز وارثي نے بيان کيا : احتجاج کے ذريعے ملک کے وزير اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ ، وزير داخلہ پي چدمبرم اور دہلي کي وزير اعلي شيلا دکشت کے نام ايک ميمورنڈم ديا گيا ہے ?

اس رپورٹ ميں ذکر کيا گيا ہے : ميمورنڈم ميں کامکس کے ايڈيٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ سخت کاروائي کا بھي مطالبہ کيا گيا ہے ?

احتجاج کي سرپرستي کرتے ہوئے مفتي مياں ثمر دہلوي نے کہا : رسول (ص) کي عظمت اور محبت ميں مسلمان اپني جان تک دينے کوتيار ہے ? دل ميں رسول کي جتني محبت ہوگي اتنا ہي ايمان وعقيدہ مضبوط ہوگا ?

انہوں نے مسلمانوں سے اپيل کرتے ہوئے کہا : حضور (ص) کے دوستوں سے دوستي رکھيں اور دشمنوں سے دشمني اور کامکس کے ايڈيٹر نے ہندوستاني مسلمانوں کے جذبات کو ٹھيس پہونچائي ہے جب تک کامکس کے ايڈيٹر کو مقدمہ درج کر جيل ميں نہيں ڈالا جاتا اس وقت تک ملک کا مسلمان چين سے نہيں بيٹھے نگے اور اپنا احتجاج جاري رکھے نگے ?

انہوں نے اس معاملے ميں اب تک سرکاري سطح سے کوئي بھي کارروائي نہ ہونے پر ناراضگي کا اظہار کيا اور مظاہرے ميں مختلف تنطيموں اور اداروں کے بڑي تعداد ميں کارکنان اور مسلمانوں نے شرکت کر اپنے غم و غصہ کا اظہار کيا ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬