31 May 2011 - 15:35
News ID: 2840
فونت
قائد ملت جعفريہ پاکستان:
رسا نيوزايجنسي - قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے ملک کي موجودہ صورت حال پر اظھار افسوس کرتے ہوئے تاکيد کي : ملک کي موجودہ دھشت گردي نے ھزاروں گھروں کے ديے گل کردئے ?
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے شيعہ علماء کونسل رياست راولپنڈي کے تنظيمي اجلاس ميں اپنے صدارتي خطاب ميں پاکستان کي حالات زار پر اظھار افسوس کيا ?

حجت الاسلام والمسلمين ساجد نقوي نے تنظيم سے اپني والہانہ عقيدت و وابستگي کا اظہار کرتے ہوئے کہا : انتہائي ضروري ہے کہ ھم اپنے عمل و کردار کو ائمہ اہل عليھم السلام کي سيرت و کردار کے سانچے ميں ڈھاليں اور امت مسلمہ کي سماجي ، معاشي ، معاشرتي اور اجتماعي مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہيں اور انہيں مايوسيوں کے گھٹا ٹوپ اندھيروں سے نکال کر اميد و روشن مستقبل کي راہ پر گامزن کريں ?


حجت الاسلام نقوي نے يہ کہتے ہوئے کہ دور حاضر ميں امت مسلمہ خصوصا پاکستاني مسلمان جن مصائب اور مشکلات سے دوچار ہيں ان پر قابو پانا حکمران طبقات کي بنيادي ذمہ داري کہا : وطن پرست طبقات پربھي لازم ہے کہ وہ ان حالات ميں ملک کو داخلي بحران سے نکالنے کے لئے اپني انفرادي اور اجتماعي ذمہ دارياں پوري کريں ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ سينکڑوں مشترکات کي موجودگي ميں معمولي جزوي اور فروعي نوعيت کے مسائل ميں الجھنے سے گريز کيا جائے تاکيد کي : اپنے عقيدے اور نظريئے پر کاربند رہتے ہوئے کسي کے نظريات کو چھيڑنے کي کوشش نہ کي جائے ?

انہوں نے مزيد کہا : ھميں باہمي اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام اور ملک کے حقيقي دشمنوں کو پہچان کر ان کي سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنايا جائے تاکہ امت مسلمہ خصوصا پاکستاني مسلمانوں کي مشکلات ميں خاطر خواہ کمي ہوسکے ?
قائد ملت جعفريہ پاکستان نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ پاکستان کا آئين ملک کے ہر شہري کي مذہبي ، آئيني ، سياسي ، سماجي اور شہري آزاديوں کا مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے کہا : اگر ان حقوق کي راہ ميں کوئي رکاوٹ ڈالنے کي کوشش کرے تو آئين وتہذيب کے دائرے ميں باہم متحد ہوکر صدائے احتجاج بلند کرنا آپ کا آئيني و قانوني حق ہے?

پاکستان کے معروف شيعہ عالم دين نے پاکستان کے سب سے بڑے اور اہم مسئلے بدامني اور دہشت گردي کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : اس لعنت نے ملک کے ہزاروں گھروں کے چراغ گل کردئے ہيں ?

انہوں نے مرکزي حکومت اور رياستي انتظاميہ سے دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو بے نقاب کرنے اور سينکڑوں شہداء کے خاندانوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : کراچي، کوئٹہ ، پاراچنار ، ڈيرہ اسماعيل خان اور ديگر علاقوں ميں دہشت گردي کے مرتکب افراد کو کيفر کردار تک پہنچايا جائے ?

انہوں نے اخر ميں نيول بيس مہران کراچي کے شھيد گھرانوں سے اظھار افسوس و ہمدري کرتے ہوئے ملک کے ان مايہ ناز سپوتوں کے خدمات کو زبردست الفاظ ميں سراہا?

قابل ذکر ہے کہ اس اجلاس ميں عظمت علي ، عارف واحدي ، اشفاق وحيدي ، فرحت جوادي ، محمد حسن اور ديگر علماء و اکابرين بھي موجود تھے ?


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬