02 June 2011 - 17:42
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 2856
فونت
باني انقلاب اسلامي ايران امام خميني کي برسي کے موقع پر ؛
رسا نيوزايجنسي - باني انقلاب اسلامي ايران امام خميني کي برسي کے موقع پرمجلس وحدت مسلمين ضلع سکھر نے امام بارگاہ شاہ نجف ميں ايک عظيم الشان سمينارکا انعقاد کيا ?
امام خميني


رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، باني انقلاب اسلامي ايران امام خميني کي برسي کي مناسبت سے علماء ، دانشوروں اور مختلف عوامي طبقے کي موجودگي ميں مجلس وحدت مسلمين ضلع سکھر نے امام بارگاہ شاہ نجف ميں ايک عظيم الشان سمينارکا انعقاد کيا ?

ايم ڈبليو ايم کے صوبائي سکريٹري حجت الاسلام مختارامامي نے سمينار سے خطاب کرتے ہوئے کہا : امام خميني کي افکارکي روشني ميں کردارادا کر کے معاشرے سے ظلم و جور کا خاتمہ کيا جا سکتا ہے ?

انہوں نے مزيد کہا : سرزمين ايران پر تين دہائياں قبل رونما ہونے والے اسلامي انقلاب کے ثمرات آج پورے عالم اسلام ميں ظاہر ہو رہے ہيں ?

انہوں مشرق وسطي? اور ديگر اسلامي ممالک ميں اٹھنے والي عوامي بيداري کي لہر کو انقلاب اسلامي کا ثمر قرار ديا اورکہا : امام خميني وہ باعزم شخصيت ہيں جنہوں نے سب سے پہلے امريکي سامراج اور اسلام دشمن قوتوں کو للکارا اور ان کے خلاف اعلان جہاد کيا ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ پاکستان کو موجودہ صورت حال سے نجات پانے، معاشي و اقتصادي بحران سے نکلنے ، غربت و افلاس ، بد امني و انتشار دہشت گردي ، قتل و غارت اور خونريزي سے چھٹکارے کيلئے امام خميني (رہ) کي افکارپرعمل ضروري ہے ?

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر نورالہدي? ٹرست اسلام آباد کي جانب سے تربيتي ورکشاپ ميں حصہ لينے والے چاليس سے زائد معلمين کو انعامات و اسناد سے بھي نوازا گيا ?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬