22 June 2011 - 16:30
News ID: 2919
فونت
يوتھ آف پاراچنارکے جنرل سکريٹري :
رسا نيوزايجنسي - يوتھ آف پاراچنارکے جنرل سکريٹري قلندربنگش نے پاراچنار کرم ايجنسي ميں بحالي امن کے لئے لوئر اور سنٹرل کرم ميں فوجي آپريشن کو ناگزير جانا ?
پاراچنار

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، يوتھ آف پاراچنار کي سپريم کونسل کا ہنگامي اجلاس نيشنل پريس کلب اسلام آباد کے سامنے لگائے گئے احتجاجي کيمپ ميں قلندر بنگش کي صدارت ميں ہوا?

يوتھ آف پاراچنارکے جنرل سکريٹري نے يہ کہتے ہوئے کہ جب تک پاک آرمي لوئر اور سنٹرل کرم ايجنسي ميں فوجي آپريشن نہيں کرتي پاراچنار کرم ايجنسي ميں امن قائم نہيں ہو سکتا تاکيد کہ اس کے بغير نہ ہي ٹل پاراچنار روڈ کھل سکتا ہے اور نہ ہي اس کو محفوظ بنايا جا سکتا ہے?

قلندربنگش نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ايک طرف حکومت شمالي وزيرستان ميں فوجي آپريشن کي بات کرتي ہے اوردوسري طرف وزيرستان سے ملي لوئر اور سنٹرل کرم ايجنسي کي سرحدوں کو دہشت گرد طالبان کے لئے کھلا چھوڑديا گيا ہے کہا کہ لوئر اور سنٹرل کرم ميں حکومت کي بے توجہي اوردہشت گرد طالبان کي آزادي پاراچنار کي عوام کے لئے عذاب جان ہے ?

يوتھ آف پاراچنارکے جنرل سکريٹري نے مزيد کہا کہ 25 مارچ 2011ء کو ٹل پاراچنار روڈ سے دہشت گرد طالبان کے ہاتھوں مغوي 33 افراد ميں سے 22 افراد کو مسلسل احتجاج اور مقامي افراد کي کاوشوں کے نتيجے ميں 3 کڑور کے تاوان کے عوض رہا کر ديا گيا جو حکومت کے رٹ کو چيلنج کرنے کے مترادف ہے?

قلندربنگش نے اخر ميں حکومت سے باقي ماندہ 11 افراد کي رہائي کے لئے سنجيدہ اقدامات کرنے کا مطالبہ کيا ?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬