23 June 2011 - 17:52
News ID: 2925
فونت
ائي سي ايس اي بورڈ کي کتاب ميں ؛
رسا نيوزايجنسي - ائي سي ايس اي بورڈ کي کتاب ميں حضرت محمد مصطفي ( ص) کا خاکہ چھاپے جانے پرھندوستان کے مسلمانوں نے اس کتاب پر بينڈ لگائے جانے کا مطالبہ کيا ?
محمد مصطفي (ص)

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، ائي سي ايس اي بورڈ کے کورس ميں شامل ايک کتاب ميں حضرت محمد مصطفي ( ص) کا مبينہ خاکہ چھاپے جانے پر مسلمانوں ميں غم وغصہ کي لہر دوڑ گئي ہے ?

مجلس احرار اسلام ھند کے قومي جنرل سکريٹري وپنجاب وقف بورڈ مذھبي امور کميٹي کے چيئرمين محمد عثمان رحماني لدھيانوي نے اس ضمن ميں شديد رد عمل کا اظھار کيا ?

انہوں نے ہہ کہتے ہوئے کہ پيغمبر اسلامي (ص) کي شان ميں گستاخي ھرگز برداشت کي نہي کي جاسکتي تاکيد کي کہ مرکزي حکومت فوري طور پراس کتاب پر پابندي عائد کرے اور قصوار افراد کے خلاف رپورٹ درج کرکے انہيں فوري طورپرگرفتار کرے ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اس طرح کي حرکتوں کے ذريعہ ملک کے امن کو خراب کرنے کي سازش کي جارہي ہے کہا کہ اگر حکومت نے اس سلسلے ميں کاروائي نہي کي تو مسلمان اس مسئلہ کو لے کر سڑکوں پر اترائيں گے ?

دوسري جانب گذشتہ روز شھر لکھنو ميں مسلمانوں نے اس سلسلے کو ليکر حيدر گنج چوراہے پر مظاھرہ کرتے ہوئے حکومت سے اس کے خلاف فوري ايکشن لينے کا مطالبہ کيا ?

جمعيت علماء لکھنو کے صدر سيد محمد فيض نے بھي پيغمبر اسلام کا خاکہ بنائے جانے پر شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے مرکزي حکومت سے اس کتاب کے ضبط کئے جانے اور اس کے مصنف کے خلاف سخت قانوني کاروائي کئے جانے کا فوري مطالبہ کيا ?

واضح رہے کہ انگريزي کتاب مارل ايجوکيشن ايتھکس حصہ 4 کے صفحہ نمبر 35 پر پيغمبر اسلام کا کارٹوں شايع کيا گيا ہے ?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬