26 June 2011 - 18:45
News ID: 2943
فونت
قائد انقلاب اسلامي :
رسا نيوزايجنسي - قائد انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ سيد علي خامنہ اي نے مشرق وسطي اور شمالي افريقہ کے ملکوں ميں شروع ہونے والي عوامي تحريکوں کو اسلامي ممالک اور علاقے ميں ايک بنيادي تبديلي کا سر آغاز قرار ديا?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، قائد انقلاب اسلامي نے اج تہران ميں سوڈان کے صدر عمر البشير سے ملاقات ميں مصر، تيونس، ليبيا اور ديگر ملکوں ميں جاري اسلامي بيداري پر خوشي کا اظہار کرتے ہوئے علاقے ميں حاليہ عوامي تحريکوں کو امريکہ، مغرب اور صيہونيوں کے مفادات اور خواہشات کے بالکل برخلاف قرار ديا?

آپ نے فرمايا کہ اسي لئے بہت زيادہ ہوشيار رہنے کي ضرورت ہے کہ امريکہ اور مغربي ممالک ان تحريکوں کو ان کے فطري راستے سے منحرف اور انہيں سبوتاژ نہ کر ليں?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ کوتاہ مدت ميں امريکہ اور مغرب کي کوئي بھي چال کامياب نہيں ہوگي تاہم علاقے ميں عوامي تحريکوں کے ہر طرح کے انحراف اور اغواء کي طرف سے بہت محتاط رہنے کي ضرورت ہے?

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے علاقے کے حاليہ تغيرات ميں مصر کے مسئلے کو انفرادي اہميت کا حامل قرار ديا اور فرمايا کہ اس وقت مصر ميں امريکہ اور صيہوني حکومت کا مضبوط قلعہ مسمار ہو چکا ہے اور امريکہ اپني پٹھو حکومتوں کے ساتھ يہ کوشش کر رہا ہے کہ دراز مدت ميں حالات کو کسي اور رخ پر موڑ دے?

قائد انقلاب اسلامي نے ليبيا کے حالات کا جائزہ ليتے ہوئے فرمايا کہ ہميں ليبيا کے حالات کے سلسلے ميں گہري تشويش ہے کيونکہ عوامي تحريک ايک سنجيدہ اور حقيقي انقلاب ہے جبکہ مغرب والوں نے تہيہ کر ليا ہے کہ وہ اس عوامي تحريک کو منطقي انجام تک نہيں پہنچنے ديں گے?

آپ نے ليبيا ميں مغرب کي فوجي مداخلت کو اسي سازش کا حصہ قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ ليبيا ميں جو يورپ سے چند قدم کے فاصلے پر واقع ہے وہ اسلامي طرز فکر کي حکومت تشکيل پانے کے تصور سے ہي خوفزدہ ہيں اور اس عمل ميں رکاوٹيں پيدا کرنے کي کوشش کر رہے ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے سوڈان کے مسائل اور اس ملک پر مغرب کے شديد دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ اسلامي جمہوريہ ايران سوڈان کي اسلامي حکومت اور عوام کي حمايت کرتا ہے جو اپني ارضي سالميت، اسلامي ماہيت اور خود مختاري کي حفاظت کے لئے جد و جہد ميں مصروف ہيں? اس ملاقات سوڈان کے صدر عمر البشير نے اسلامي جمہوريہ ايران کي حمايت کي قدرداني کي اور کہا کہ مغرب کے شديد دباؤ کے باوجود سوڈان کي حکومت اور عوام استقامت کا مظاہرہ کرتے رہے ہيں اور ان ميں مستقبل کے تئيں قوي اميد پائي جاتي ہے? ملاقات ميں صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد بھي موجود تھے?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬