21 July 2011 - 15:29
News ID: 3051
فونت
ايثاروقرباني کا منفرد طريقہ ؛
رسا نيوزايجنسي – شيعہ نوجوان نے ايثاروقرباني کي دنيا ميں گردہ فروخت کرکے منفرد طريقے سے پاراچنار کے مظلوم محصورين کي مدد کي ?
پاراچنار


 رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان و ديگر مذھبي وثقافتي کميٹيوں کي جانب سے پاراچنار کے مظلوم محصورين کيلئے امداد جمع کرانے کے لئے مختلف علاقے ميں کيمپ لگائے گئے ?

اس ايک امدادي کيمپ ميں وافر مقدار ميں رقم لايا ايک نوجوان ذمہ داران کي توجہ کا مرکز ٹھہرا ، اٹھارہ سالہ اس نوجوان کے ہاتھوں ميں کئي ہزار روپے ديکھر کرکيمپ انتظاميہ نے اس رقم کے سلسلے ميں اس سے پوچھا کہ اتني زيادہ رقم کہاں سے اور کيسے لائے ہو تو اس نے پہلے تو جواب دينے سے پرھيز کرنا چاہا ، تاہم کيمپ انتظاميہ کے بہت اصرار پر اس جوان نے کہا : خدا نے مجھے دو گردے دئے تھے ميں نے ايک گردہ اس رقم کے عوض ميں پاراچنار کے مظلوم بھائي ، بہنوں کي امداد کے لئے فروخت کرديا ?

اٹھارہ سالہ جوان کے جواب نے کيمپ ميں موجود تمام افراد کو ورطہ حيرت ميں ڈال ديا اور ايک دم سناٹا چھا گيا? ھم ايسے جوانوں کي سلامتي اور وقت کے امام کے ھم رکاب ہونے کي دعا کرتے ہيں ?

واضح رہے کہ ايم ڈبليو ايم کي جانب سے 24 کو جولائي قافلہ کاروان امن پاراچنار کي جانب ليکر جانے کا فيصلہ کيا گيا ہے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬