حجت الاسلام کلب جواد نقوي :
رسا نيوزايجنسي- حجت الاسلام کلب جواد نقوي نے شيعہ يتيم خانے ميں منعقد تقريب تقسيم ايوارڈ ميں تاکيد کي کہ ماں باپ کے سايہ کا محروم يتم نہي بلکہ علم کا محروم يتيم ہے ?
رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، لکھنو کے امام جمعہ حجت الاسلام کلب جواد نقوي نے گذشتہ روز شيعہ يتيم خانے ميں منعقدہ تقريب تقسيم ايوارڈ ميں کہا : يتيم وہ نہي جس کے ماں باپ نہ ہوں بلکہ يتيم وہ ہے جو علم سے محروم ہو ?
انہوں نے اسلام کي نگاہ سے علم کي اھميت وافاديت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : ائمہ معصومين عليہم السلام نے اپنے لئے علم اوراپنے دشمنوں کے لئے مال ، خدا کي اس تقسيم پررضا وشکرکا اظھارکيا ہے ?
اپ نے علم کو باقي اورمال کو فاني بتاتے ہوئے ادب کوعلم کا لازمہ جانا اور کہا : جس کے پاس علم وادب ہے وہ عزت والا ہے مال والے کي عزت تب تک ہے جب تک اس کے پاس مال ہے ?
قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام کے اختتام پر دو ممتاز طالب علموں کو يوپي بورڈ اور ائي سي ايس سي دہلي بورڈ امتحانات ميں نماياں کاميابي حاصل کرنے پرحوصلہ افزائي کے طورسے ايوارڈ سے نوازا گيا ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے