31 July 2011 - 17:31
News ID: 3087
فونت
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي :
رسا نيوزايجنسي - قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے سانحہ کوئٹہ ميں 1? افراد کي شہادت اورمتعدد کے زخمي ہونے کي مذمت کي اورتين روزہ سوگ کا اعلان کيا ?
حجت الاسلام ساجد علي نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، نمائنده ولي فقيه و قائد ملت جعفريه پاکستان حجت الاسلام ساجد علي نقوي نے علي الصبح اسپيني روڈ کويٹہ ميں سوزوکي ميں سوار افراد پر دہشت گردوں کي فائرنگ کے نتيجے ميں 1?افراد کي شہادت اور متعدد کے زخمي ہونے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوے اس سانحہ کي شديد الفاظ ميں مذمت کي ہے اور تين روزہ سوگ کا ا علان کيا ?

انہوں نے مزيد کہا : اس حادثہ صرف ايک روز قبل زائرين کي بس پر دہشت گردوں کي فائرنگ سے متعدد زائرين کي شہادت اور اسي روز مستونگ اسٹيڈيم ميں بم دھماکہ اور فائرنگ کے نتيجے ميں متعدد افراد کے جان بحق و زخمي ہونے کے پے در پے واقعات کے باوجود امن و امان کے ذمداروں ميں کوئي ٹس سے مس نہيں ہوا جس کے نتيجے ميں ايک اور سانحہ رو نما ہوگيا –

انہوں نے اپنے اس مذمتي بيان ميں تاکيد کي : کوئٹہ شہر ميں ايک مدت سے آگ و خون کا کھيل جاري ہے اورپورا شہر دہشت گردوں کي آماجگاہ بنا ہوا ہے، ٹارگٹ کلنگ کے نتيجے ميں سينکڑوں معصوم افراد لقمہ اجل بن چکے ہيں ، سينکڑوں خاندان اجڑ چکے ہيں ?

حجت الاسلام ساجد علي نقوي نے اسپيني روڈ کے سانحہ ميں شہيد ہونے والے لواحقين و پسماندگان سے دلي ہمدردي کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ کے مرتکب دہشت گردوں کو کيفر کردار تک پہچانے اور زخميوں کے علاج معالجے اور مناسب ديکھ بھال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: ايسے حادثات کي روک تھام کے لئے ٹھوس اور سنجيدہ اقدامات کي ضرورت ہے -







تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬