14 August 2011 - 14:11
News ID: 3132
فونت
آيت الله مکارم شيرازي نے اپنے ايک پيغام ميں بيان کيا ؛
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے ايک پيغام بيان کر کے شام کے سلسلہ ميں امريکا اور اسرائيل کي سازش سے متنبہ کيا اور دنيا کے تمام مسلمانوں اور ا?زاد خواہوں سے اس سازش سے مقابلہ ميں ہوشياري سے کام لينے کي اپيل کي ہے اور ايک اسلامي ملک کو برباد ہونے سے بچانے کي کوشش کي تاکيد کي ہے ?
آيت الله مکارم شيرازي

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے اپنے ايک پيغام ميں امريکا اور اسرائيل کي شام کے استحکام کو نابود کرنے کي سازش کي طرف توجہ دلائي اور اس سلسلہ ميں مسلمانوں سے ہوشياري اور دور انديشي کي اپيل کي اور اسلام کے دشمنوں کے ساتھ بعض اسلامي ممالک کے سربراہوں کے ساتھ دينے پر افسوس کا اظہار کيا ?

انہوں نے اس پيغام ميں بيان کيا : سب جانتے ہيں کہ شام کي دو اھم خصوصيت ہے ، اول وہ اسرائيل غاصب سے مقابلہ کے خط مقدم محاذ پر ہے اور دوم علاقہ ميں سامراجي طاقت جيسے امريکا ، اسرائيل اور فرانس کي غنڈہ گردي کا مقابلہ کرتي ہے ، اور اسي بنا پر سامراجي حکومت اور اسرائيل سے مقابلہ کي حالت پيدا ہو گئي ہے اور افسوس کي بات ہے کہ بعض عربي ممالک ان سامراجي ممالک کا ساتھ دے رہي ہيں جو اس اسلامي ملک کے استحکام کو ختم کرنے کي کوشش ميں ہيں ?

اور عجيب يہ ہے کہ امريکا اور اسرائيلي حکومت نے بعض مسلح گروہ کو واضح طور سے اپني ھمکاري کا اعلان کيا ہے تا کہ اس کے ذريعہ شام کے استحکام کو ختم کيا جائے اور وہ اس اميد ميں ہيں کہ «مصر» ، «يمن» و «ٹونس» سے اپني بيس چھوڑني پڑي تو اب اس اسلامي ملک ميں اپنا بيس نبائے اور علاقہ پر قبضہ کرے ?

البتہ شام کي حکومت بھي اصلاحات کے سلسلہ ميں دئے گئے اپنے وعدہ کو پورا کرے اور اسلام کے دشمن اور صہيونيوں کے لئے کوئے بہانہ نہ چھوڑے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬