15 August 2011 - 16:32
News ID: 3136
فونت
آيت الله مکارم شيرازي :
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے مبداء و معاد پر اعتقاد ميں کمزوري کي وجہ بہت سے گناہوں کو جانا ہے اور تاکيد کي : اگر انسان کا ايمان ان دو اصول پر کامل ہو تو وہ ھميشہ اپنے اعمال و رفتار ميں محتاط رہتا ہے ?
آيت الله مکارم شيرازي

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله ناصر مکارم شيرازي مرجع تقليد نے حرم کريمہ اهل بيت (ع) کے شبستان امام خميني (ره) ميں رمضان المبارک کي مناسبت سے اپنے قرا?ن کريم کے تفسيري جلسہ ميں بيان کرتے ہوئے کہا : خدا کے پيغمبر ھميشہ اصرار کرتے تھے کہ انسان مبداء و معاد کو جانے اور اس اصول کو باقي رکھے کيونکہ انساني معاشرے کے تمام مسائل ان دو اصول کے اعتقاد پر قائم ہے ?

انہوں نے مبداء اور معاد پر ايمان کو دو روشن چراغ جانا ہے اور وضاحت کي : جب انسان کا ايمان مبداء اور معاد پر کامل ہوگا تو وہ اپني سماجي و فردي اعمال و رفتار ميں محتاط رہے گا ?

حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے بيان کيا : اگر کوئي شخص گناہ ميں ملوس ہوتا ہے تو اس کي يہ وجہ ہے کہ مبداء اور معاد پر اس کا ايمان ضعيف ہے ?

مرجع تقليد نے وضاحت کي : حضرت نوح (ع) سيکڑوں سال لوگوں کي ھدايت اور ان کو توحيد و خدا کي عبادت کي دعوت دينے کي زحمت کي اور اپني ذميداري کو انجام دينے کے لئے ھر مواقع کا استفادہ کيا ?

حوزہ علميہ قم ميں درس خارج کے مشہور استاد نے اس بيان کے ساتھ کہ کوئي شخص بھي برا پيدا نہي ہوا ہے وضاحت کي : سب انسان فطري طور پر اچھے ہوتے ہيں جيسے پھول کے بيج و پودے اور پھل ہيں ، شيطان ، شمر و يزيد اپنے ارادہ کي بنا پر برے ہوئے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬