23 August 2011 - 16:35
News ID: 3156
فونت
آيت الله مکارم شيرازي :
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے اس بيان کے ساتھ کہ اسلام ميں حضرت علي عليہ السلام کے فضائل منفرد ہيں اور کوئي بھي اس فضائل کا مالک نہي ہے ، اس سلسلہ ميں تعصب کو ختم کرنے کي اپيل کي اور کہا : اگر بغير تعصب کے اس مسئلہ پر نگاہ کيا جائے تو يہ بات واضح ہو جائيگي ?
آيت الله مکارم شيرازي

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله ناصر مکارم شيرازي مرجع تقليد نے حرم کريمہ اهل بيت (ع) کے شبستان امام خميني (ره) ميں رمضان المبارک کي مناسبت سے اپنے قرا?ن کريم کے اکيسويں روز کے تفسيري جلسہ ميں بيان کرتے ہوئے خداوند تبارک و تعالي کي رحمانيت کا ذکر کرتے ہوئے وضاحت کي اور کہا : خدا کي رحمانيت کے علاوہ جو کہ خدا کي عمومي عنايت سب پر ہے اس کي خاص کرم و عنايت اپنے دوستوں پر رحيميت کے عنوان سے ہے ?

انہوں نے کہا : دلچسپ يہ ہے کہ خدا ثواب و انعام کے وقت عدالت کے علاوہ رحمانيت و رحيميت سے بھي کام ليتا ہے ليکن سزا اور انصاف کے وقت صرف عدالت سے کام ليتا ہے ا?يات و روايات ميں بھي اس سلسلہ ميں اشارہ کيا گيا ہے ?

مرجع تقليد نے ا?يات و روايت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکيد کي : خداوند حکيم ہے اور اس کا ھر کام حساب و کتاب کے مطابق ہے جو قوم نابود ہو گئي ہيں اس کي وجہ يہي ہے کہ خداوند عالم نے اس کے حالات سے واقف تھا جو بقا کے قابل نہي تھے ، قوم نوح پر عذاب اسي بنا پر نازل ہوا تھا ?

حوزہ علميہ قم ميں درس خارج کے مشہور استاد نے ليل? المبيت (جس شب حضرت علي عليہ السلام پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و ا?لہ وسلم کے جان کي حفاظت کي غرض سے ان کے بستر پر سوئے تھے ) کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس واقعہ کو شيعہ اور سني کے تمام علماء نے نقل کيا ہے ، يہ وہ واقعہ ہے کہ جو صرف حضرت علي عليہ السلام اور پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و ا?لہ وسلم سے مخصوص ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬