رسا نيوز ايجنسي ـ پاکستان کے مختلف شہر کراچي ، لاہور، کوئٹہ، گلگت بلتستان ، ملتان ، فيصل آباد م سرگودھا ، سيالکوٹ، سميت ملک کے تمام بڑے شہروں ميں مظلوم فلسطيني بھائيوں کے ساتھ يکجہتي کے اظہار اور بيت المقدس پرصيہوني قبضہ کے خلاف احتجاجي ريلياں نکالي گئيں ?
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمين پاکستان ،اماميہ سٹوڈنٹس آرگنايزيشن اور ديگر شيعہ تنظيموں کي جانب سے ملک بھر ميں يوم القدس ، انتہائي عزم و استقلال اور جذبہ ايثارو قرباني کے ساتھ منايا گيا ?
کراچي ، لاہور، کوئٹہ، گلگت بلتستان ، ملتان ، فيصل آباد م سرگودھا ، سيالکوٹ، سميت ملک کے تمام بڑے شہروں ميں مظلوم فلسطيني بھائيوں کے ساتھ يکجہتي کے اظہار اور بيت المقدس پرصيہوني قبضہ کے خلاف احتجاجي ريلياں نکالي گئيں ، وفاقي دارالحکومت اسلام آباد ميں مرکزي القدس ريلي امام بارگاہ جي سکس ٹو سے نکالي گئي?
ريلي کي قيادت مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي سيکرٹري جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفري، ڈپٹي سيکرٹري علامہ محمد امين شہيدي ، مرکزي سيکرٹري امور جوانان علامہ اعجاز حسين بہشتي مرکزي سيکرٹري فلاح و بہبود نثار فيضي ، ايم ڈبليو ايم اسلام آباد کے ضلعي سيکرٹري جنرل علامہ فخر علوي اور آئي ايس او راولپنڈي کے ڈويژنل صدر برادر تقي حيد نے کي ?
شرکائے ريلي نے بڑے بڑے بينرز اور کتبے اٹھا ررکھے تھے جن پر فلسطيني مسلمانوں پر صيہوني درندوں کے مظالم اور قبلہ اول کي آزادي کے مطالبات پر مبني نعرے درج تھے ، شرکائے ريلي نے امريکہ اور اسرائيل کے خلاف زبردست نعرہ بازي کي ?
القدس ريلي اے کے فضل حق روڈ سے گزرتي ہوئي پارليمنٹ کے سامنے پہنچي اور شرکائے ريلي نے وہاں احتجاجي دھرنا ديا ?
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ايم ڈبليو ايم کے مرکزي سيکرٹري جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفري نے کہا : القدس کا مسئلہ عالمي ضمير پر ايک بوجھ ہے اور عصر حاضر کے يزيدوں کو گزشتہ چونسٹھ برسوں سے بے نقاب کر رہا ہے ، عالمي استکبار اپنے چہروں پر جتنے نقاب اوڑھ ليں ، خود کو مقدس بنانے کي جتني بھي کوشش کر لے ، فلسطيني مسلمانوں کا خون اور ان کي مظلوميت ان کے چہروں کو بے نقاب کر کے رہے گي ?
انہوں نے کہا : آج ہمارے ملک کي سرزمين بھي لہو لہو ہے ليکن ہمارے تمام دردوں کا مرکز امريکہ اور عالمي استکبار ہے ، اگر ارض فلسطين آزاد ہو جائے تو پاکستان بھي آزاد ہو جائے گا ?
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے يم ڈبليو ايم کے ڈپٹي سيکرٹري علامہ امين شہيدي نے کہا : يوم القدس اسلام کا دن ہے، يہ دن قرآن کا دن ہے، غلبہ اسلام کا دن ہے، يہ دنيا والوں کو اہل اسلام کي قوت اور قدرت دکھانے کا دن ہے ، يہ کسي فرقے ، قوم يا قبيلے کا نہيں بلکہ ہر کلمہ گوکا دن ہے، يوم القدس کو کسي مذہب يا دين کے تناظر ميں نہيں انساني تناظر ميں ديکھنے کي ضرورت ہے ?
انہوں نے تاکيد کي : آج فلسطين ميں جو ظلم ہو رہا ہے ، وہ ظلم انسانيت پر ظلم ہے ، ساٹھ دہائيوں سے فلسطينيوں کي چھٹي نسل اپني سرزمين سے در بدر ہے ، اورضمير انساني پر ہتھوڑے بن کر برس رہا ہے ?
انہوں نے وضاحت کي : بيت المقدس اللہ کا گھر ہے اور جو بھي اللہ پر ايمان رکھتا ہے اس پر لازم ہے کہ وہ آج کے دن اپنے گھر سے نکلے ?
اماميہ سٹوڈنٹس آرگنائزيشن راولپنڈي کے ڈويژنل صدر تقي حيدر نے کہا : آج ہزاروں فرزندان توحيد نے امام خميني کي آواز پر لبيک کہتے ہوئے فلسطينيوں کي حمايت ميں نکل کر ثابت کر ديا کہ پاکستان کي سرزمين پر مظلوم فلسطيني بھائيوں اور بہنوں کے حق ميں آواز بلند ہو رہي ہے ?
اس موقع پر جميعيت علماء و مشائخ کے راہنما علامہ اياز ظہير ہاشمي ، علامہ حيدر علوي ، مفتي خطيب مصطفائي اور ايم ڈبليو ايم پنجاب کے ڈپٹي سيکرٹري علامہ اصغر عسکري نے بھي خطاب کيا ?
اختتام پر ايم ڈبليو ايم کے مرکزي سيکرٹري فلاح و بہبود نثار فيضي نے قراداد پيش کي جس ميں سرزمين فلسطين پر صيہوني درندوں کے غاصبانہ قبضہ کي مذمت کي گئي او مظلوم فلسطيني بھائيوں کے ساتھ مکمل يکجہتي کا اظہار کيا گيا?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے