28 August 2011 - 18:02
News ID: 3177
فونت
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد ملت جعفريہ پاکستان کي ہدايت پر چاروں صوبوں سميت آزاد کشمير اور گلگت بلتستان ميں جمعتہ الوداع يوم القدس کے طور پر منايا گيا?
پاکستاني مسلمانوں کي طرف سے فلسطيني و لبناني مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار يکجہتي

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ پاکستان علامہ سيد ساجد علي نقوي کي ہدايت پر چاروں صوبوں سميت آزاد کشمير اور گلگت بلتستان ميں جمعتہ الوداع يوم القدس کے طور پر منايا گيا?

اس موقع پراسلامي تحريک پاکستان ،شيعہ علماء کونسل' جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن اور ملي تنظيموں اور انجمنوں کي جانب سے نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعداحتجاجي اجتماعات اور القدس ريليوں کا انعقاد کيا گيا?

اس ريلي ميں بڑي تعداد ميں افراد نے شرکت کي اور غاصب اسرائيل کي مذمت ' مظلوم فلسطيني و لبناني مسلمانوں سے اظہار يکجہتي' قبلہ اول سے والہانہ وابستگي' مسلمہ دہشت گردوں اور قاتلوں کي رہائي پر گہري تشويش اورکراچي ميں موجودہ بدامني اور قتل و غارت گري ،کوئٹہ ميں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور کئي سالوں سے جاري پارا چنار کے محاصرے کي شديد مذمت،بڑھتي ہوئي مہنگائي اور بيروزگاري پرتشويش کا اظہار کرتے ہوئے ان سانحات کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرکے حقائق منظر عام پر لانے کے مطالبے کئے?

اسلام آباد آبپارہ ميں بھي علامہ ساجد نقوي کي اپيل پر ملک بھر کي طرح القدس کميٹي راولپنڈي، اسلام آباد کے زير اہتمام مرکزي جامع مسجد جي سکس ٹو سے آپبارہ چوک تک ايک عظيم الشان ريلي نکالي گئي جس ميں تمام مکاتب فکرکے علمائ، سياسي و مذہبي جماعتوں کے راہنماؤں نے شرکت کي?

شرکاء نے بينرز' پلے کارڈز اور علامہ ساجد نقوي کي تصاوير اٹھارکھي تھيں اور اسرائيل کے خلاف اور فلسطيني و لبناني عوام اور قبلہ اول کے حق ميں نعرہ بازي کررہے تھے?

ريلي اختتام پر آبپارہ چوک ميں احتجاجي جلسہ عام ميں تبديل ہو گئي? جس سے علامہ عبد الجليل نقوي' علامہ اشفاق وحيدي، سکندر گيلاني ايڈووکيٹ،علامہ فرحت جوادي، سيد جاويد حسين شاہ، اور ديگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول عالم اسلام کي مشترکہ ميراث ہے جو نصف صدي سے صہيوني طاقتوں کے زير تسلط ہے اور بيت المقدس پر غاصبانہ قبضے کے ساتھ ساتھ مظلوم فلسطيني عوام پر اسرائيل کے وحشيانہ مظالم انتہائي افسوس ناک اور قابل مذمت ہيں تا ہم حزب اللہ لبنان ' اس کي قيادت اور لبناني عوام نے جس انداز سے غاصب اسرائيل کا مقابلہ کيا اس سے پوري امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہوا ہے?

اسرائيلي مظالم پر دنيا کي سپرطاقت ہونے کي دعويدار قوت بھي عملي تضاد اور دوہرے معيار کا شکار ہے يہي وجہ ہے کہ امريکہ کو فلسطيني عوام اور عراقي عوام پر اسرائيل اور اپني اتحادي طاقتوں کي دہشت گردي اور بربريت دکھائي نہيں ديتي?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬