29 August 2011 - 14:41
News ID: 3180
فونت
آيت الله صافي گلپايگاني :
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله صافي گلپايگاني کے ا?فس نے ايک اعلاميہ کے ذريعہ اعلان کيا : فطرہ کي مقدار گيہوں و چاول کي قيمت روزہ دار کے رہائش کي جگہ کے مطابق معين کيا جائے گا ?
آيت الله صافي گلپايگاني

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله صافي گلپايگاني کے ا?فس نے ايک اعلاميہ کے ذريعہ اعلان کيا : جو شخص اناج کے بدلہ اس کي قيمت فطرہ کے لئے نکال رہا ہے تو خاص توجہ رکھے کہ گيہوں اور چاول ??? کي قيمت ھر شہر ميں مختلف ہونے کي بنا پر روزہ دار کے لئے ضروري ہے کہ تين کيلو گيہوں يا چاول ??? جس جگہ اس کي رہائش ہے وہاں کي قيمت کے مطابق وہ فطرہ نکالے ?

حضرت آيت الله صافي گلپايگاني کے نظريہ کے مطابق وہ مہمان جو شب عيد فطر مغرب سے پہلے صاحب خانہ کي مرضي سے اس گھر مہمان ہوتا ہے اور ميزبان اس شب اس کو کھانا کھلاتا ہے تو اس پر اس کا فطرہ دينا ضروري ہے اگر چہ وہ اس کي کفالت ميں نہ ہو ?

اسي طرح وہ عورت جس کا شوہر اس کا خرچ نہي ديتا ہے اور وہ کسي دوسرے کي کفالت ميں ہے تو اس کا فطرہ اس شخص پر ضروري ہے جو شخص اس کا خرچ پورا کرتا ہے اور اگر وہ کسي دوسرے کي کفالت ميں نہي ہے اور فقير بھي نہي ہے تو اپنا فطرہ خود ادا کرے ?

مرجع تقليد کے مطابق کہ اگر کوئي شخص کئي لوگوں کا فطرہ دے رہا ہے تو اس کے لئے ضروري نہي ہے کہ سب کے لئے ايک جيسا ہي اناج نکالے وہ کچھ کا گيہوں اور کچھ کا جو يا چاول دے سکتا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬