12 January 2012 - 15:17
News ID: 3184
فونت
محمد ھاشم نعمت الھي / ترجمہ : سيد اشھد حسين نقوي
روز قدس ميں لوگوں کو زيادہ سے زيادہ شرکت کرنے اور اس عظيم دن کو باعظمت برگزار کرنے کے ليے جيسا کہ امام خميني رحمت اللہ عليہ کا فرمان ہے کہ « روز قدس فقط روز فلسطين ہي نہي ہے بلکہ روز حکومت اسلامي ہے » (6) اس دن کو دنيا کي نگاہ ميں عظيم ديکھانا ديني مبلغين کا شرعي وظيفہ اورسامراجيت ودنياے امريت کے مقابل ايک طرح اسلامي قدرت کي جلوہ گري کا دن ہے ?
روز قدس


اسلامي بيداري اور علاقے کے مسلمانوں کے قيام نے اس دن کي اھميت کو دوبالا کرديا اور لازم ہے کہ دنيا کے بقيہ ديگر مسلمان بھي مسلمان انقلابيوں کے شانہ بشانہ ، اواز سے اواز ملاکردنياے سامراجيت کے خلاف اعلان نفرت کريں اور مظلوموں سے اپني مدد کا اعلان کريں ?

اسلامي کے عظيم وبے نظير رھبر اور روز قدس کے باني امام خميني اس دن کي اھميت کو بيان کرتے ہويے کہتے ہيں : « روز قدس عالمي وجہاني ہے يہ دن وہ دن نہي جو فقط قدس سے متعلق ہو بلکہ يہ دن دنيا کے مستکبرين سے مستضعفين کے مقابلے کا دن ہے ، ملتوں کے مقابلے کا دن جو امريکا اور امريکا جيسي طاقتوں کے ظلم وبربريت کا شکار رہے ہيں ، ايسا دن ہے جس دن دنيا کے مستضعفين مستکبرين عالم سے مقابلے ليے کے خود کو امادہ کرتے ہيں ، روز قدس وہ دن جس دن مستضعفين عالم کي تقدير لکھي جاتي ہے کہ وہ مستکبرين جہان کے اگے علم قيام برپا کرسکيں جس طرح ايران کي عوام نے وقت کے ظالم شہنشاہ کے مقابل قيام کيا اور امريت کے غرور کو خاک ميں ملاديا اسي طرح تمام ملتيں قيام کريں اور ظلم وفساد وبربريت کا خاتمہ کرکے کوڑے دان کے حوالے کرديں » ? (7)

در حقيقت روز قدس روز سعي صفا و مروه و رمي جمره حجاج ہے جنہوں نے حج رمضان ميں احرام باندھا ہے ?

عيد فطر:

عيد سعيد فطر ايک ديگر موقع ہے جس سے مبلغ ماہ مبارک رمضان ميں استفادہ کرسکتا ہے تاکہ لوگوں تک دين کي باتيں پہونچاسکے اور لوگوں کو حقيقي راستوں سے اگاہ کرسکے ?

ماہ مبارک رمضان ميں انجام شدہ فعاليتوں کے ثمرات کا تذکرہ ، اس دن اور روز قيامت ميں شباہتوں کا بيان ، خداوند متعال سے عيدي اور حاجتوں کا مطالبہ بعض وہ نکات ہيں جسے ايک مبلغ انجام دے سکتا ہے ?

حضرت علي عليہ السلام عيد فطر کے ايک خطبے ميں فرماتے ہيں : « اي لوگو؛ يہ وہ دن جس دن صالح افراد اجر پاييں گے اور تباہي وبربادي کرنے والے کف افسوس مليں گے اور يہ تعبير اس دن کو قيامت سے بہت زيادہ مشابہ کرتي ہے لھذا گھروں سے عيد گاہ کے ليے نکل کر ياد رہے کہ قبروں سے نکل کرميدان محشر کي سمت جانے کے مانند ہے اور صف نماز ميں کھڑے ہونا در حققيت پروردگاردوعالم کے سامنے خشوع وخضوع کے ساتھ کھڑے ہونا ہے تمام اعمال کي انجام دہي کے بعد اپنے گھروں کو تمھاري واپسي درحقيقت جنت کے گھروں کو تمھاري واپسي ہے ؛ کم سے کم چيز جسے پروردگار مرد و زن روزہ دار بندوں کو عطا کرے گا وہ يہ ہے کہ اس ماہ کے اخر ميں ايک فرشتہ صدا دے گا کہ ؛ بشارت ہو تمھيں اي بندگان خدا کہ تمھاري گناہيں بخش دي گييں اور اييندہ کي فکر ميں رہو کہ ان ايام کو کس طرح کاٹو گے » ?

نٹ سايٹ کا استعمال

نٹ سايٹ يا انٹرنٹ کا استعمال ايک عظيم ميدان ہے جس نے اج کے معاشرے ميں اور مختلف عوامي طبقات ميں حقيقي دنيا کے شانہ بشانہ اپني موقعيت پيدا کر لي ہے ?
يہ تصور کہ ماہ مبارک رمضان ميں عوام اس ميدان کو خالي کرديتي ہے ايک فضول وباطل تصور کيوں کہ اس ماہ کي برکت کے بہانے کہ جس ميں شيطان کورسيوں ميں جکڑ ديا جاتا ہے اس ماہ ميں ديگر مہينوں کي بہ نسبت علماء وافاضل وديني رہنماوں کي موجودگي کا بيشتر زمينہ فراھم کرتا ہے ?

علماء وافاضل کي وبلاگ اور نٹ سايٹوں ميں شرکت ، سوال وجواب وگفتگو کے ميدان ميں موجودگي ، ديني ومذھبي تعليمات سے اگاہي ، شرعي واعتقادي احکام و مسايل کي تعليم اور ديگر ھزاروں عنوانين ومطالب ونکات ايسے ہيں جو تشنگان معارف وعلوم دينيہ کو سيراب کرسکتے ہيں بعض وہ مطالب ہيں جسے ماہ مبارک رمضان ميں جامعہ عمل پہنايا جاسکتا ہے ?

لازم ہے کہ اس ميدان ميں اترنے والے علماء وافاضل ومبلغين ، ديني تعليم و تبليغي مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ نٹ سايٹ کي خصوصيتوں سے بھي اگاہ ومتوجہ رہيں تاکہ اپنے مخاطب پر بہتر اثر انداز ہوسکيں?

اميد ہے کہ مبلغين اس ماہ مبارک کي برکتوں اور ظرفيتوں اور حسين موقعيت سے ديني تعليماے کے عام کرنے ميں مکمل استفادہ کريں گے اور لوگوں کو ھدايت فرماييں گے ?

???????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????

حوالے :

(1) – نحل ،35.
(2) ـ و نساء ،‌59 و وسائل الشيعه، جلد 27، صفحہ 40 ،«أمّا الحوادث الواقعه فارجعوا فيها إلي رواه أحاديثنا».
(3) ـ بقره ، 183.
4) - پيغام انيسويں ملک گيرنمازکانفرنس کے نام ، 18 مهرماه 1389.
(5) ـ رهبرمعظم انقلاب اسلامي کي تقرير عوامي فوجيوں (بسيج) کے مجمع ميں هفتہ بسيج مناسبت سے سن 1376.
(6) ـ صحيفہ امام خميني ، جلد ?، صفحه? 278.
(7 ـ صحيفہ امام خميني ، جلد ?، صفحه? 277 .

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬