25 September 2009 - 17:38
News ID: 321
فونت
رسا نیوز ایجنسی – بلجییم کے مسلمان اور دوسرے مختلف گروہ کے لوگ اس ملک میں اسکولوں میں حجاب کے استعمال کی پابندی کے قانون پر اعتراض اور احتجاج کیا ہے ۔
بلجییم کے مسلمانوں نے اسکولوں میں حجاب کے استعمال کی پابندی پر اعتراض کیا

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، بلجییم کے مسلمانوں کی مینیجنگ کمیٹی نے اپنے ایک پیغام میں اس ملک کے فلاندرز شہر میں اسکولوں میں حجاب کے استعمال کی پابندی کے قانون پر بہت ہی شدت کے ساتھ انتقاد کیا ہے ۔


ان کے اس پیغام میں کہا گیا ہے :

شهر فلاندرز کے ۷۰۰ سے بھی زیادہ اسکولوں میں حجاب کے استعمال پر پابندی ہے اس اسکولوں میں ھولنڈی زبان میں پڑھائی ہوتی ہے اس ملک کے سیاست کے خلاف یہ کام ہو رہا ہے اور جس کی وجہ سے کثیر تعداد میں عوام اور مختلف پارٹی کو اس پر اعتراض ہے ۔ 


اس کمیٹی نے فکر و اندیشہ کی آزادی کی تاکید کی ہے اور عہدیداروں سے اس مشکل کو حل کرنے کی مانگ کی ہے ۔ 


فلاندرز کے تعلیمی ذمہ دار نے بچوں پر والدین کے طرف سے حجاب کے استعمال کرنے کی سختی کو اس قانون کا ذمہ دار ٹھرایا ہے اور ان کی بنا پر یہ قدم اٹھایا گیاہے ۔


اس شہر کے مسلمانوں نے اس علاقہ میں اعتراضی جلوس نکالا اور اس مشکلات کے حل کے لئے اسلامی اسکول کھولنے کی تاکید کی ۔ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬