14 September 2011 - 15:15
News ID: 3210
فونت
قائد ملت جعفريہ کے ترجمان کي جانب سے؛
رسانيوز ايجسني ـ قائد ملت جعفريہ پاکستان کے مرکزي ترجمان نے کرم ايجنسي پاراچنار ميں بيروني شرپسند عناصر کے مقامي معصوم اور بے گناہ شہريوں پر حملوں ميں شدت کے نتيجے ميں ہونے والے جاني و مالي نقصان پر شديد غم و غصے کا اظہار کيا ہے ?
کرم ايجنسي پارا چنار ميں بيروني شرپسند عناصر کي کاروائيوں کي مذمت

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ پاکستان علامہ سيد ساجد علي نقوي کے مرکزي ترجمان نے کرم ايجنسي پاراچنار ميں بيروني شرپسند عناصر کے مقامي معصوم اور بے گناہ شہريوں پر حملوں ميں شدت کے نتيجے ميں ميں ہونے والے جاني و مالي نقصان پر شديد غم و غصے کا اظہار کيا ہے ?

انہوں نے روز ديتے ہوئے کہا ہے : ايک مدت سے اس علاقے کي عوام اپنے ہي ملک ميں شديد عدم تحفظ کا شکار ہيں اور حاليہ شرپسندوں کي کاروائيوں سے گھروں ميں محصور ہوکر رہ گئے ہيں مگر حيرت اور افسوسناک امر يہ ہے کہ مقامي انتظاميہ اور امن و امان کے ذمہ دار ادارے اپنے عوام کے دفاع اور تحفظ ميں ناکام ہيں اور ايسا معلوم ہوتا ہے کہ بيروني شرپسند عناصر ان سے طاقتور اور ان پر حاوي ہيں?

اس بيانيہ ميں بيان کيا گيا ہے : يہي وجہ ہے کہ سيکورٹي فورسز کے جاري آپريشن کے بعد بھي مقامي افراد کو نہ تو امن و تحفظ فراہم ہوسکا اور نہ ہي ان کي آمدو رفت کے راستے کھل سکے جس کے ذريعے وہ بنيادي اشيائے ضروريہ حتي کہ ادويات اور علاج معالجے کي ديگر سہوليات سے استفادہ کرسکتي?

ترجمان نے مزيد کہا : گذشتہ کئي سالوں سے بيروني شرپسند عناصر کي مداخلت اور معصوم اور بے گناہوں کے مسلسل قتل عام کے باعث صورت حال اس حد تک سنگين ہوچکي ہے کہ کرم ايجنسي کے غيور اور محب وطن عوام کا اپنے ہي ملک سے رابطہ کٹا ہوا ہے اور تمام زميني راستے بند جس کي وجہ سے کٹھن اور صبر آزما سفر کے بعد ہمسايہ ملک سے ہو کر ملک کے ديگر حصوں تک رسائي ممکن ہوتي ہے ?

انہوں نے بيان کيا : اشيائے ضروريہ کي فراہمي تو درکنار بيماروں اور زخميوں کے ادويات تک ناپيد ہيں? اوپر سے بيروني عناصر کے خلاف سخت اور کڑے اقدامات ميں سستي کا مظاہرہ کيا جارہا ہے جو انتہائي افسوسناک ہے ہماري جانب سے متعدد بار ان حالات کي جانب توجہ مبذول کرائي جاچکي ہے ليکن آج تک کوئي ٹھوس اور سنجيدہ اقدام نہيں ہوسکا ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬