27 September 2009 - 16:41
News ID: 332
فونت
تحریک نفاذ جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی – اقا سید حامد علی شاہ موسوی نے شوال یوم انھدام جنت البقیع کو عالمی سطح ہر منانے کا اعلان کیا کہ امت مسلمہ بحرانوں کے بھنور سے نکل کر مقامات مقدسہ کی عظمت رفتہ کو بحاک کرائے.
جنت البقيع


رسا نیوزایجنسی کی ولایت نیوز سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، اقا سید حامد علی شاہ موسوی نے شوال یوم انھدام جنت البقیع کو عالمی سطح ہر منانے کا اعلان کیا
جناب موسوی نے کہا : دنیائے بشریت کے نزدیک قابل تعظیم وصد احترام اثارقدسیہ ضنت المعلی اور جنت البقیع کو ال سعود نے 1925 میں مسمار کردیا .


انہوں نے کہا : یہ وہ مقدس ترین مقامات ہیں جہان پر رسالت ماب کے اباء واجداد اور اھل بیت اطھار ، امہات المومنین ،پاکیزہ صحابہ کرام کے مقابر تھے جن کا انھدام دنیا بشریت کے لئے فاجعہ ٹھرا ، اس ظلم و زیادتی کے خلاف ساری دنیا سراپا احتجاج ہے.


انہوں نے کہا : یہ کسی ملک یا مکتب کے خلاف احتجاج نہی بلکہ ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج ہے جو پوری کائنات پر پرچم توحید کے لہرانے تک جاری رہے گا اور وہ دن ضرور ائے گا جب عدل وانصاف کا بول بالا اور ظلم و بربریت کا منہ کا لا ہوگا کیونکہ قدرت کا اٹل فیصلہ ہے کہ جب" ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جا تا ہے "  

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬