30 September 2009 - 09:07
News ID: 340
فونت
رسا نیوز ایجنسی - عصر حاضر میں مسلم خواتین کے عنوان سے مدرسه عالی بنت الهدی صدر کی طرف سے کانفرنس کا انعقاد ہونے والا ہے ۔
مسلمان عورت

 

معصومه ظهیری ، مدرسه عالی بنت‌الهدی کے مطالعاتی گروه کے مدیر سے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے ہوئے  گفت ‌و گو میں عصر حاضر میں مسلم خواتین کے عنوان سے فروری ۲۰۱۰ میں  ہونے والے کانفرنس کی خبر دی ہے اور انہوں نے کہا :  عصر حاضر میں مسلم خواتین کے عنوان سے کانفرنس کے انعقاد کا مقصد دنیای عصر حاضر میں خواتین کا مقام  و کارکردگی اور هزاره سوم میں خواتین کے مطالبات کو مد نظر رکھتے ہوئے انعقاد کیا گیا ہے ۔


انہوں نے مزید بتایا : اس کانفرنس میں دنیای عصر حاضر میں خواتین پر دو عنوان سے بحث ہوگی یک خواتین کے ساتھ دنیائے عصر حاضر میں پیش آنے والے مشکلات اور دوسرا دنیائے عصر حاضر میں خواتین کا مقام ان موضوعات  پر تحقیق و برسی کی جائیگی ۔ 


مدرسه عالی بنت‌الهدی کے مطالعاتی گروه کے مدیر نے اظہار کیا : مدرسه عالی بنت الهدی کے تحقیقی بخش کے همکاری کے ساتھ ، عصر حاضر میں مسلم خواتین کے عنوان سے ہو رہے کانفرنس کے سکریٹری آفس نے خواتین اور معاشرہ ، خواتین اور گھریلو زندگی ،خواتین اور حقوقی مطالبات ،خواتین اور دنیائے اسلام  ، ان موضوعات پر مقالہ لکھنے کی دعوت دی ہے ۔ 


ظہیری نے کہا : عصر حاضر میں مسلم خواتین کے عنوان سے اس کانفرنس میں معاشرہ و گھروں میں خواتین کی بنیادی و اصولی شخصیت کا جائیزہ ، بین الاقوامی سطح پر خواتین کا مقام اور مغرب میں ان کے حالات کا مقائسہ ، مخالفین کے نظریہ کا تنقیدی جائیزہ ہوگا ۔   


انہوں نے مزید کہا : خواتین اور جهانی ‌سازی ۔ خواتین اور جهانی کنوینشن  ، آج کل دنیا میں خواتین پر ظلم ، خواتین کے سامنے پیش ہو رہے مشکلات کو اس کانفرنس میں بحث کی جائیگی ۔


انہوں نے اس کانفرنس میں ایرانی و غیر ایرانی طلبہ کے شرکت کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا :عصر حاضر میں مسلم خواتین کانفرنس کی  پہلی علمی پیش نشست خواتین اور اس پر ہو رہے مشکلات کے عنوان سے  ۲۴ سپتمبر کو خانم حکیم ‌زاده حوزه و کالج کی استاد کی تقریر سے انعقاد پایا ۔


قابل ذکر ہے اس میں شریک ہونے والے بیشتر اطلاعات حاصل کرنے کے لئے رجوع کریں ـ گلزار شهدا ـ مدرسه عالی بنت الهدی تلفن نمبر ـ  7747181 اکسٹنشن  ـ  217، 218 و 286 پر فون کرسکتے ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬