حجت الاسلام کلب جواد نقوي :
رسا نيوزايجنسي - لکھنو کے امام جمعہ حجت الاسلام کلب جواد نقوي نے نمازيوں کے جم غفير کو خطاب کرتے ہوئے حج کو قرباني حضرت ابراھيم کي يادگار بتايا ?
رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، لکھنو کے امام جمعہ حجت الاسلام کلب جواد نقوي نے عيد الاضحي بجانے لانے والے عظيم مجمع کو خطاب کرتے ہوئے تاکيد کي : قرباني اطاعت پرودگار کا مظھر ہے جسے اگر خلوص نيت ودل سے انجام ديا جائے تو قرباني کے پہلے قطرہ خون کے گرنے کے ساتھ ساتھ خداوند متعال بندے کي تمام گناہوں کو بخش ديتا ہے ?
حجت الاسلام نقوي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اج دنيا ميں بڑھتي ہوئي دھشت گردي اور بدعنواني انسان کو بے قابو ہونے کي بنياد پر ہے کہا : انسان مذھب اور اللہ کي بندگي سے دن بہ دن دور ہوتا جارہا اور شيطان کي بندگي کا قلادہ پہنتا جارہا ہے ?
انہوں نے مزيد کہا : انسان اج سائنس اور ٹيکنولوژي کي دنيا ميں کافي حد تک ترقي يافتہ ہوچکا ہے ليکن انسانيت پست ہوتي جارہي ہے خصوصا مسلمان لامذھبيت کا شکار ہوتا جارہا ہے ?
انہوں نے علاقے کي اسلامي بيداري کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : اسلامي ممالک کے حکام اگر اسلامي احکامات وتعليمات کي بنيادوں پر حکمراني کرتے تو خدا کي عنايتوں اور مدد سے اج بھي بر سر اقتدار ہوتے مگر نفس پرستي اور ظلم وزيادتي نے ان سے ان کے تخت وتاج چھين ليے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے