14 December 2011 - 01:42
News ID: 3544
فونت
گذشتہ 5 سالوں ميں ؛
رسا نيوزايجنسي – قومي اسمبلي کي قائمہ کميٹي برائے انساني حقوق نے پارا چنار ميں جاري دہشتگردي اور انساني حقوق کي خلاف ورزيوں کا نوٹس ليتے ہوئے گورنر کے پي کے بيرسٹر مسعود کوثر، پشاور کور کمانڈر جنرل خالد رباني، سيکٹر کمانڈر انٹيلي جنس اور وفاقي سکريٹري دفاع کو طلب کيا تھا ?
پاراچنار

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، رياض فتيانہ کي سربراہي ميں قومي اسمبلي کي قائمہ کميٹي برائے انساني حقوق نے پارا چنار ميں جاري دہشتگردي اور انساني حقوق کي خلاف ورزيوں کا نوٹس ليتے ہوئے گورنر کے پي کے بيرسٹر مسعود کوثر، پشاور کور کمانڈر جنرل خالد رباني، سيکٹر کمانڈر انٹيلي جنس اور وفاقي سکريٹري دفاع کو طلب کيا تھا ?

شيعت نٹ نيوز نے پاکستان کے معتبر منابع کے حوالے سے نقل کيا کہ قومي اسمبلي کي قائمہ کميٹي برائے انساني حقوق کو ان کيمرہ سيشن کے دوران بتايا گيا ہے کہ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران پاراچنار ميں گيارہ سو افراد ہلاک ہويے اور سينکڑوں مکانات نذرآتش کئے گئے اور ممبران کو ٹل پارا چنار روڈ 30 اکتوبر کو عام لوگوں کي آمد ورفت کے لئے کھول ديے جانے سے باخبر گيا ہے?
بريفنگ کے دوران ممبران کميٹي کو پاراچنار ميں کئے جانے والے سکيورٹي اقدامات سے آگاہ کيا گيا? جس پر ممبران نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مزيد سخت سيکورٹي کا اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ چيک پوسٹيں بڑھانے کي تاکيد کي ?

رياض فتيانہ نے مزيد کہا: سيکورٹي اقدامات کے ساتھ ساتھ پاراچنار ميں ادويات اور خوراک کي قلت کو پورا کيا جائے اور ان اشياء کي ترسيل کو يقيني بنايا جائے ?

دوسري جانب کرم ايجنسي کے رہنے والوں نے اس عھد کا اعلان کيا کہ سول وفوج کي اعلي قيادت کے اعتراف جرم اور مجرموں کو سزا دينے تک احتجاج جاري رہے گا?

يہ مطالبہ کرم ايجنسي کے عوامي و سماجي حلقوں کے نمائندوں کےعلاوہ طوري بنگش قبائلي عمائدين نے گزشتہ روز پارليمنٹ ہاؤس ميں قومي اسمبلي کے قائمہ کميٹي برائے انساني حقوق کے زير اہتما م کرم ايجنسي کے رہنے والوں کے ساتھ ہونے والے انسان سوز مظالم اور انساني حقوق کي سنگين خلاف ورزيوں کے حوالے سے ان کيمرہ اجلاس کي تفصيلات باہر آنے کے رد عمل کے طور پر کيا?

ان لوگوں نے کہا : يہ بات تو ہر شخص حتي کہ بچوں تک کو پتہ ہے کہ کرم ايجنسي ميں انساني حقوق کي سنگين خلاف ورزياں ہوئي ہيں ليکن سوال ان مجرموں کو سزا دينے کا ہے جس حوالے سے کوئي بات نہيں کي گئي اس لئے جب تک مجرموں اور دہشت گردوں کو سزا نہ دي جائے اس وقت تک ہمارا مطالبہ و احتجاج جاري رہے گا?

انہوں نے مزيد کہا: کرم ايجنسي کے لڑائي کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر دراصل حقائق کو چھپايا جاتا ہے جب کہ يہ لڑائي طالبان و طالبان مخالف طوري بنگش قبائل کي لڑائي ہے ?

عوامي و سماجي حلقوں کے نمائندوں نے خيبر ايجنسي کے علاقے باڑہ ميں اسي عسکريت پسندي کے حوالے سے بريلوي گروہ انصار اسلام اور ديوبندي گروہ لشکر اسلام کے درميان لڑائي کو فرقہ وارانہ فسادات کا رنگ نہ دينے اور کرم ايجنسي کي دھشت گردي کو فرقہ وارانہ فسادات کا رنگ ديے جانے پرتنقيد کيا ?

عوامي و سماجي حلقوں کے نمائندوں کےعلاوہ طوري بنگش قبائلي عمائدين نے يہ بات دوٹوک انداز ميں واضح کي کہ ہم ظالموں سے نفرت کرتے ہيں چاہے وہ دہشت گردي کے خلاف نام نہاد جنگ ميں شامل امريکہ ہو يا نيٹو يا پھر ان استعماري قوتوں کے عزائم کي تکميل کرنے والے دہشت گرد طالبان يا پھر طالبان کي سرپرستي کرنے والے ادارے و افراد ہي کيوں نہ ہوں جنہوں نے گذشتہ پانچ سالوں ميں طوري بنگش قبائل پر تمام تر زميني راستے بند کرکے ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ کر 1100 سے ذيادہ افراد بشمول بچوں و خواتين کو ذبح کرکے لاشوں کو آگ تک لگانے سے دريغ نہيں کيا?

انہوں نے مزيد کہا : کرم ايجنسي کے رہنے والوں کو مزيد طفلانہ تسليوں اور زباني جمع خرچ بيانات سے بے وقوف نہيں بنايا جاسکتا جب تک ہمارے 1100 سے ذيادہ بے گناہ قتل ہونے والے افراد کے قاتل دہشت گرد طالبان اور ان کي سرپستي کرنے والے سول و ملٹري افسران کو کڑي سزا نہ دي جائے ہمارا احتجاج جاري رہے گا کيونکہ ظلم سے امن کي توقع نھي کي جاسکتي ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬