06 October 2009 - 15:31
News ID: 369
فونت
آیت‌الله نوری همدانی :
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے اسلام میں جھاد کی اھمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جو مسلمان قوم بھی جھاد کو ترک کریگی وہ ذلیل و رسوا ہوگی اور اس کا دین پائمال ہو جائیگا اس کے دین کو کچل دیا جائیگا ۔
آيت‌الله نوري همداني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت‌الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے آج ظھر کے وقت ایران کے سپاہ پاسداران کے فرمانداران اور افسران سے ملاقات میں حضرت امام خمینی‌(ره) کا اسلامی انقلاب کی تشکیل کے فلسفہ کو بیان کرتے ہوئے کہا : یہ اسلامی انقلاب قربانی و فداکاری اور شھدا کے خون سے وجود میں آیا ہے ، لھذا سب لوگ کے لئے ضروری ہے کہ اس کی حفاظت کریں کہ یہ انقلاب کسی نا اھل کے ہاتھ میں نہ چلا جائے ۔


انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے ۱۷ شوال جنگ احزاب کے سالانہ روز کو یاد کرتے ہوئے کہا : بنی نظیر کے یھودی جنگ خندق میں مدینہ منورہ  پر حملہ کر کے تازہ اسلام کو ختم کر دینے کا پروگرم بنایا رکھا تھا مگر سلمان فارسی جیسے شجاع و با فھم شخص نے دشمن کے اس خواہش کو ناکام کر دیا ۔


اس مرجع تقلید نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ صھیونی پھلے اسلام کے دشمن تھے کہا : نفاق ، صھیونیت و کفر مثلث کے تین محاذی سرا ہیں کہ ھمیشہ اسلام سے مقابلہ کرتے آرہے ہیں اور فداکاری ، قربانی ، کوشش ، ایمان و اتحاد اس سازش کا مقابلہ کر سکتا ہے ۔  


حضرت آیت‌الله نوری همدانی نے کہا : پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسلامی حکومت کے تشکیل کے زمانہ میں دو جنگجو محاذ ، علم و منطق کو اسلامی دشمن سے مقابلہ کرنے کے لئے وجود بخشی کہ یہ دو علم ایک دوسرے کے کاندھے سے کاندھا ملا کر اسلام کی حفاظت میں قدم بڑھایا کرتے تھے ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ھر اسلامی نظام کے لئے لازم و ضروری ہے کہ اس دو محاذ کو مضبوط بنائیں ۔ ایک محاذ جھادی ہے کہ جو اپنی جنگی طاقت سے دشمن کے مقابلہ میں قدم جماتے ہیں و دوسرا محاذ علماء کا یعنی علم ، تحقیق و تالیف ہے ۔


انہوں نے اس بات کی طرف متوجہ کرایا کہ اگر یہ دو محاذ مضبوط و قدرتمند و متحد رہیں تاکہ اسلام کی حفاظت کر سکیں اور اس کی عزت کو برقرار رکھیں ، اور انہوں نے کہا : اگر اس دو محاذ میں سے اگر ایک میں بھی ضعف پیدا ہوا تو اسلام کی ترقی میں رکاوٹ پیش آئیگا ۔

 

اس مرجع تقلید نے جھادیوں کی کوشش و عالم دین کی کوشش کی اھمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : جیسے جیسے جھادیوں اور عالم دین کی وجہ سے دشمن غصہ ہوتا ہے خدا ان لوگوں کو اسی طرح سے ثواب میں اضافہ کر دیتا ہے ۔


حضرت آیت‌الله نوری همدانی نے کہا کہ خدا وند عالم نیک کام کرنے والے اور اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کرنے والوں کے اجر کو کبھی ضایع و فراموش نہی کرتا ہے ، انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اگر دین کے راہ میں مال و دولت بھی خرچ کیا جائے ، بلکہ اس راہ میں جس جوانب قدم بڑھایا جائے اس کے عمل میں لکھ دیا جائگا ۔ 


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے اسلام میں جھاد کی اھمیت کو بیان کرتے ہوئے  پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  کے بیان کا ذکر کیا کہ  حضرت نے فرمایا « خدا وند عالم نے جھاد میں عزت قرار دیا ہے »اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جو بھی مسلمان قوم جھاد کو ترک کریگا وہ ذلیل و رسوا ہوگا اور اس کا دین پائمال ہو جائیگا ۔


اس کے بعد انہوں نے بیان کیا کہ ھر انسان اپنے رزق و روزی کے لئے اپنا کام خود انتخاب کرتا ہے ، فقیری اور بھیک مانگنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اسلام میں مسلمان عزت و احترام رکھتے ہیں اور اسلام اجازت نہی دیتا کہ کوئی بھی مسلمان ذلیل و رسوا ہو ۔


اس مرجع تقلید نے کہا : قیامت کے روز ان لوگوں سے جو مناسب کام کے تلاش میں غفلت یا سستی سے کام لیتے ہیں ان سے سوال کیا جائیگا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬