جے ايس او پاکستان گلگت ڈويژن نے ؛
رسا نيوز ايجنسي ـ جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان گلگت ڈويژن کے زير اہتمام سانحہ خانپورہ کے خلاف گلگت کے مختلف علاقوں ميں عظيم الشان احتجاجي ريلياں نکالي گئيں?
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ پاکستان و نمائندہ ولي فقيہ حضر ت حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي کي اپيل پرسانحہ خانپورہ ميں دو درجن سے زائد عزاداران امام حسين (ع) کي شہادت کيخلاف??جنوري ????ء بروز جمعتہ المبارک کو ملک گير احتجاج ميں جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان گلگت ڈويژن کے زير اہتمام بھي گلگت کے مختلف علاقوں ميں عظيم الشان احتجاجي ريلياں نکالي گئيں جن ميں ہزاروں کي تعداد ميں مومنين نے شرکت کي ?
اس موقع پر مندرجہ زيل قرارداد متفقہ طور پر منظورکي گئي?
?? آج کا يہ عظيم الشان اجتماع خانپورہ پنجاب ميں چہلم امام حسين (ع) کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس ميں يزيدان وقت کي جانب سے بم دھماکے کے نتيجے ميں دو درجن سے زائد عزاداران امام حسين (ع) کي المناک شہادت کو ناقابل تلافي نقصان قرار ديتے ہوئے اس سنگين اور دلخراش واقعے پر شديد غم وغصے اور تشويش کا اظہار کرتے ہوئے پنچاب کي ناہل حکومت بالخصوص متعصب و طالباني فکر کے حامل وزير قانون رانا ثناء اللہ کي برطرفي اور غفلت کے مرتکب سيکورٹي فورسز کے اہلکاروں کو بھي شامل تفتيش کرکے سخت قانوني کاروائي کرنے کيساتھ ساتھ شہداء کے لواحقين کو فوري طور پر معاوضے دينے کا پر زور مطالبہ کرتا ہے ?
?? ملت جعفريہ کا يہ پر امن احتجاجي اجتماع ملک بھر کے مختلف شہروں ميں جاري شيعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو استحکام پاکستان کيخلاف سوچي سمجھي سازش سے تعبير کرتے ہوئے نئے ناموں سے ايک مرتبہ پھر سرگرم عمل کالعدم دہشت گرد تنظيموں کيخلاف سخت قانوني کاروائي کرنے اور سينکڑوں شيعيان حيدر کرار(ع) کے قتل عام ميں ملوث بد نام زمانہ دہشت گردوں کيخلاف فوري کريک ڈاون شروع کرکے انہيں قرار واقعي سزاء دينے کا پرزور مطالبہ کرتا ہے ?
?? آج کا يہ اجتماع گلگت بلتستان کي صوبائي حکومت سے علاقے ميں مستقل قيام امن کيلئے عدل و انصاف سے کام ليتے ہوئے تمام مکاتب فکر کيساتھ يکساں سلوک روا رکھنے اور شدت پسندوں اور امن پسندوں ميں فرق واضح کرتے ہوئے ملت جعفريہ کيخلاف کفر کے فتوے صادر کرنے اور لاشوں ميں سياست کرکے علاقے کو ايک مرتبہ پھر فرقہ واريت کي بھينٹ چڑھانے کے درپے شدت پسندوں اور انکے سرپرستوں کيخلاف سخت قانوني کاراوائي کرنے اور تمام بيگناہ شيعہ اسيروں کي في الفور رہائي کا مطالبہ کرتا ہے ?
?? ملت جعفريہ کا يہ نمائندہ اجتماع مجاہد ملت ، سفير امن ، شہيد اسلام و قرآن علامہ سيد ضياء الدين رضوي اور انکے باوفا جانثاروں سميت ديگر تمام شہدائے ملت جعفريہ کے قاتلوں اور سازش کاروں کيخلاف سخت قانوني کاروائي کرتے ہوئے انہيں جلد از جلد قرار واقعي سزاء دينے کا بھي پر زور مطالبہ کرتا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے