01 February 2012 - 11:52
News ID: 3743
فونت
قائد انقلاب اسلامي :
رسا نيوزايجنسي - قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيدعلي خامنہ اي نے جہاد اسلامي فلسطين کے جنرل سکريٹري سے ملاقات ميں دنيا کے معروضي حالات کو گزشتہ ايک سال کے تغيرات اور اسلامي بيداري کے مد نظر مغرب کي روز افزوں کمزوري اور عالم اسلام کي مسلسل بڑھتي طاقت کا مظہر قرار ديا?
قائد انقلاب اسلامي  اور جہاد اسلامي فلسطين کے جنرل سکريٹري
 
رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، قائد انقلاب اسلامي نے کل منگل اکتيس جنوري کي شام فلسطيني تنظيم جہاد اسلامي کے سکريٹري جنرل کي قيادت ميں تہران آنے والے وفد سے ملاقات ميں فرمايا کہ اگر مختلف ممالک ميں آباد امت اسلاميہ استقامت، پائيداري اور اللہ پر توکل کي پابند رہے تو نصرت الہي کا وعدہ يقيني طور پر پورا ہوگا چنانچہ ہم نے گزشتہ ايک سال کے اندر اس کا مشاہدہ بھي کيا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے علاقے ميں گزشتہ ايک سال کے دوران رونما ہونے والے واقعات کو بشارت خداوندي اور لطف و رحمت الہي سے تعبير کرتے ہوئے فرمايا کہ يہ تغيرات تو ابھي شروعاتي دور ميں ہيں، اللہ کے فضل سے آئندہ اور بھي کاميابياں سامنے آنے والي ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے نصرت خداوندي کے لئے مجاہدت سے کام لينے اور جہاد کا حق ادا کرنے کي ضرورت پر زور ديا اور فرمايا کہ اسلامي جمہوريہ ايران گزشتہ بتيس برسوں ميں ہميشہ سخت اور دشوار مراحل سے گزرتا رہا ہے اور لطف پروردگار سے آئندہ بھي پوري قوت کے ساتھ اسي راستے پر گامزن رہے گا?

قائد انقلاب اسلامي نے شام کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ شام کے مسئلے ميں اگر تغيرات کو وسيع اور جامع نقطہ نگاہ سے ديکھا جائے تو اس ملک کے خلاف امريکہ کي سازش آشکارا ہو جاتي ہے اور افسوس کا مقام ہے کہ بعض دوسرے بيروني ممالک اور کچھ علاقائي حکومتيں بھي امريکہ کي اس سازش ميں شريک ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ شام ميں امريکي سازش کا بنيادي ہدف علاقے کي اسلامي مزاحمت پر ضرب لگانا ہے کيونکہ شام، فلسطين اور لبنان ميں جاري اسلامي مزاحمت کي حمايت کرتا ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اگر شام کي حکومت امريکيوں سے يہ وعدہ کر لے کہ فلسطين اور لبنان کي اسلامي مزاحمتي تحريک سے قطع تعلق کر ليگي تو تمام مسائل ختم ہو جائيں گے يعني شام کا واحد جرم اسلامي مزاحمت کي حمايت کرنا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ امريکہ اور بعض ديگر مغربي ممالک علاقے کي سطح پر خاص طور سے مصر اور تيونس ميں ہونے والي شکست کا انتقام شام ميں لينا چاہتے ہيں? آپ نے فرمايا کہ شام کے سلسلے ميں اسلامي جمہوريہ ايران کا موقف ملک کے عوام کے حق ميں انجام پانے والي اصلاحات کي حمايت اور شام کے داخلي امور ميں امريکہ اور اس کے تابع فرمان ملکوں کي مداخلتوں کي مخالفت کرنا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے جہاد اسلامي تنظيم کے رہنماؤں کے ايران ميں حيرت انگيز ترقي و پيشرفت سے متعلق بيانوں کے بارے ميں فرمايا کہ ملک ميں علم و دانش کي مہم بہت وسيع اور سائنس و ٹکنالوجي کے تمام شعبوں پر محيط ہے اور بعض شعبوں ميں تو يہ ترقي بہت سے افراد کے تصور سے بالاتر ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے اميد ظاہر کي کہ علم و دانش کي يہ مہم ديگر اسلامي ممالک منجملہ مصر، تيونس اور ليبيا ميں بھي شروع ہوگي اور امت مسلمہ سائنس و ٹکنالوجي کي اعلي صلاحيتيں حاصل کر ليگي?

اس ملاقات ميں جہاد اسلامي تنظيم کے سکريٹري جنرل رمضان عبد اللہ نے اسلامي انقلاب کي سالگرہ اور اس مناسبت سے پہلي سے گيارہ فروري تک منائے جانے والے عشرہ فجرہ کي مبارکباد اور تہنيت پيش کي?

انہوں نے فلسطين کے حالات خاص طور پر غزہ کي صورت حال کي بريفنگ دي اور کہا کہ اسلامي بيداري اور علاقے کے تغيرات سے تمام مسلم اقوام بالخصوص ملت فلسطين کے لئے انتہائي گراں قدر مواقع پيدا ہوئے ہيں اور ان حالات ميں سب کو دشمنوں کي شرانگيزيوں کي جانب سے ہوشيار رہنے کي ضرورت ہے?

انہوں نے کہا کہ اسلامي تہذيب و ثقافت ايک بار پھر اپنے اوج کي طرف رواں دواں ہے اور اس ارتقائي سفر ميں اسلامي جمہوريہ ايران کا کردار ممتاز اور عديم المثال ہے، يہي وجہ ہے کہ عالمي استکبار نے ايران پر اپنا دباؤ بڑھا ديا ہے?

جہاد اسلامي تنظيم کے سکريٹري جنرل نے شام کے تغيرات کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ مغربي ممالک شام کو جو علاقے ميں اسلامي مزاحمت کا مرکز ہے اسلامي مزاحمت کے محاذ سے چھين لينا چاہتے ہيں?

اس ملاقات ميں جہاد اسلامي تنظيم کے ايک اور رہنما ڈاکٹر محمد نے بھي غزہ کي تازہ صورت حال کے بارے ميں رپورٹ پيش کي? انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران کي حيرت انگيز ترقي کو تمام مسلمانوں کے لئے باعث افتخار قرار ديا?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬