07 February 2012 - 13:22
News ID: 3768
فونت
رھبر معظم انقلاب اسلامي :
رسا نيوزايجنسي - رھبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ سيد علي خامنہ اي نے مختلف اسلامي ممالک کے شعراء سے ملاقات ميں شعراء امت اسلاميہ کو اہم پيغامات کے حامل اشعار سے اسلامي بيداري کےعظيم عمل ميں چارچاند لگانے کي تاکيد کي ?
رھبر معظم انقلاب اسلامي
 
رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، "اسلامي بيداري" بزم شعر و ادب کے شرکاء سے خطاب پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے يوم ولادت با سعادت اور ہفتہ اتحاد کے موقعے پر اسلامي بيداري کے زير عنوان منعقدہ بين الاقوامي بزم شعر و ادب کے شرکاء نے قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سے ملاقات کي?

اس ملاقات ميں جو علاقے کي اسلامي بيداري اور عوامي انقلابات کے جوش و خروش کي تصوير بني ہوئي تھي، ابتداء ميں تيونس، مصر، يمن، بحرين، لبنان، سوڈان، عراق، شام، سعودي عرب، کويت اور اسلامي جمہوريہ ايران سے تعلق رکھنے والے شعرائے کرام نے پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کو منظوم نذرانہ عقيدت پيش کيا اور اسلامي بيداري، علاقے کے عوامي انقلابات، فلسطين، بيت المقدس، ايران کے اسلامي نقلاب کي تينتيسويں سالگرہ اور ملت ايران کي استقامت و پائيداري کے موضوعات پر عربي زبان ميں اشعار پڑھے?

اس کے بعد قائد انقلاب اسلامي نے حاضرين محفل سے خطاب کرتے ہوئے اعلي مضامين کے حامل اشعار کے گہرے اثر اور ولولہ انگيزي کي خصوصيت کا ذکر کيا?

آپ نے فرمايا : امت اسلاميہ کے شعراء کو چاہئے کہ اہم پيغامات کے حامل اپنے اشعار سے اسلامي بيداري کے اس عظيم عمل ميں اپنا کردار ادا کريں?

آپ نے فرمايا کہ اسلامي بيداري کے موضوع پر کہے جانے والے اشعار سے امت مسلمہ کي بصيرت ميں اضافہ ہونا چاہے? قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اسلامي بيداري سے متعلق اشعار ميں اس عظيم تبديلي کي سمت اور رخ، اس کے اعلي اہداف، ان اہداف تک پہنچنے والے راستوں اور سامنے موجود رکاوٹوں اور دشمنوں پر خصوصي توجہ ہونا چاہئے?

آپ نے فرمايا کہ شعر کہتے وقت اسلامي بيداري ميں دين، ايمان اور قرآني تعليمات کے کردار پر بھي خاص توجہ ہونا چاہئے کيونکہ جو تحريک بھي ديني اعتقاد اور ايماني جذب
ے پر استوار ہو وہ پائيدار اور ناقابل تسخير ہو جاتي ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے اسلامي بيداري کو پوري امت اسلاميہ کے لئے فيصلہ کن اور گہرے اثرات کي حامل تبديلي قرار ديا اور فرمايا کہ يہ تحريک حقيقي معني ميں ايک بيداري ہے اور اسي طرح اسلامي ماہيت کي حامل ہے جو برسہا برس سے عرب قوموں کو ملنے والے سبق، ان کے گہرے ادراک اور ان کي بلند ہمتوں کا نتيجہ ہے? يہي وجہ ہے کہ اس عظيم تحريک کے لئے "بہار عربي" کا نام بہت چھوٹا محسوس ہوتا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ يہ عظيم تحريک رکنے والي نہيں ہے، يہ جاري رہے گي اور اللہ تعالي کے فضل سے امت اسلاميہ کي تاريخ بدل کر رکھ دے گي? قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اس عظيم اور تقدير ساز تحريک ميں شعراء کو اپنا کردار نبھانا چاہئے?

آپ نے اسلامي بيداري کے موضوع پر کہے جانے والے اشعار ميں اسلامي اتحاد پر توجہ رکھنے کي تاکيد کي اور فرمايا کہ بہت وسيع پيمانے پر يہ کوششيں ہو رہي ہيں کہ مسلمانوں کے درميان تفرقہ ڈال کر، اسلامي بيداري کي لہر کا زور ختم کر ديا جائے اور اسے قابو ميں کر ليا جائے، لہذا امت اسلاميہ کو چاہئے کہ تفرقے اور اختلاف کے سياسي، مذہبي اور قوميتي محرکات پر غلبہ حاصل کرے اور اختلافات کے اسباب و علل کو دبا دے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬