22 February 2012 - 17:30
News ID: 3834
فونت
رسا نيوايجنسي - رہبر معظم انقلاب اسلامي کو قرآن مجيد کا ايک نفيس نسخہ ہديہ کے طور پر پيش کيا گيا ?
قرآن مجيد

رسا نيوزايجنسي کي رھبرمعظم انقلاب کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي کو کل بروز پير ہاتھ سے تحرير قرآن مجيد کا ايک سنہري اور طلائي نسخہ اہداء کيا گيا ہے رہبر معظم انقلاب اسلامي نے قرآن شريف کےاس گرانقدر نسخہ کو آستان قدس رضوي کے گنجينہ کو اہداء کرديا ہے?

قرآن مجيد کے اس نفيس نسخے کے کاتب علي رضا بہداني ہيں جنھوں نے اب تک قرآن مجيد کے 44 نسخوں کي نستعليق ، نسخ ، ثلث اور کوفي خطوں ميں کتابت کي توفيق حاصل کي ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے قرآن مجيد کے اس خطي نسخے کے ہنر پر خراج تحسين پيش کيا اور قرآن مجيد کے اس گرانقدر نسخہ کو مشہد مقدس ميں حضرت امام رضا عليہ السلام کے روضہ ميں ہديہ کرديا ہے?

قرآن مجيد کا نسخہ 604 صفحات پر مشتمل ہے جس کي کتابت ميں 228 گرام سونا مصرف ہوا ہے جبکہ 114 ہفتوں ميں اس کي کتابت کا کام مکمل ہوا ہے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬