26 February 2012 - 16:00
News ID: 3847
فونت
مدرسين کونسل نے امريکن فوجيوں کے ہاتھوں قران کي اہانت پر:
رسا نيوزايجنسي - مدرسين کونسل حوزہ علميہ قم نے اپنے بيانيہ ميں افغانستان ميں امريکن فوجيوں کے ہاتھوں قران کريم کي اھانت پر کہا : دنيا کے مسلمان اگاہ ہوجائيں اور جان ليں کہ عالمي سامراجيت اسلام کے مقابلہ ميں اچکي ہے اور اس طرح کے اقدامات اسلامي بيداري کے مقابل اس کي ناتواني وعاجزي کے بيان گر ہيں ?
مدرسين کونسل حوزہ علميہ قم

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مدرسين کونسل حوزہ علميہ قم نے افغانستان ميں امريکن فوجيوں کے ہاتھوں قران کريم کي اھانت کي مذمت ميں بيانيہ ديا ?

اس بيانيہ کا مکمل متن يہ ہے :

بسم‌الله الرحمن الرحيم

افغانستان ميں امريکن فوجيوں کے ہاتھوں قران کريم کي اہانت اور بے حرمتي نہايت افسوس و غم واندوہ کا سبب ہے اور اس نے ھم تمام مسلمانوں کے دلوں کو جريحہ دار کرديا ہے ? قران کريم تمام مسلمانوں کي مقدس کتاب ہے اور اس کي تعليمات تمام انسانوں کي ھدايت کا سبب ہے لھذا اس سے دشمني کمال ومعنوي ترقي سے دشمني کا اظھار ہے ?

سب پر روشن ہے کہ اس طرح کي توھين اسلام سے طولاني دشمني کي بنا پر ہے جو غاصب صھيونيت اور امريکا کي سربراہي ميں انجام پارہي ہے ? وہ طاقتيں جن کے ہاتھ برسوں سے مسلمانوں کے خون سے رنگين ہيں خصوصا افغانستان کے مسلمانوں خون ان کے پنجوں سے ٹپک رہے ہيں ، اس اہانت کے مقابل ان غاصبيں کے پاس کيا جواب ہے ؟

دنيا کے مسلمان جان ليں کہ عالمي سامراجيت اسلام سے مقابلہ ميں اٹھ کھڑي ہوئي ہے اور اس طرح کے اقدامات کے ذريعہ اسلامي بيداري کے مقابل ان کي عاجزي اور ناتواني کے بيان گر ہيں ?
مدرسين کونسل حوزہ علميہ قم نے حضرت بقيه الله الاعظم (عجل‌الله تعالي فرجه الشريف) اور دنيا کے مسلمانوں کو اس سانحہ پہ تسليت پيش کرتے ہوئے دنيا کے تمام مسلمانوں اور علماء اسلام سے مطالبہ کيا کہ اتحاد ويکجہتي کے ساتھ اس اہانت اميز رفتار کے مقابل خاموشي نہ اپنائيں بلکہ ھر ممکنہ صورت ميں اپني نفرت کا اظھار کريں ?

و السلام عليکم و رحمه الله و برکاته


مدرسين کونسل حوزہ علميہ قم کے سربراہ

محمد يزدي
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬