26 February 2012 - 16:44
News ID: 3850
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري نے مختلف بہانے سے پاکستان کے داخلي معاملات ميں امريکا کي مداخلت کو ناقابل برداشت کہا ?
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي جنرل سکريٹري حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري نے حيدر آباد ميں صحافيوں سے ملاقات کرتے ہوئے پاکستان کے داخلي معاملات ميں امريکا کي مداخلت کو ناقابل برداشت بيان کيا ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ نشتر پارک کراچي ميں ہزاروں پيروان ولايت کا اجتماع بيداري امت ميں کليدي کردار کا حامل ہے تاکيد کي : مجلس وحدت مسلمين پاکستان اتحاد بين المسلمين کا پرچم اٹھا کر ميدان عمل ميں ہے اور انشاء اللہ اپنے اعلي و ارفع اہداف کے حصول ميں کامياب ہو گي ?

مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي جنرل سکريٹري نے پاکستان پر ہونے والي بيروني مداخلت خصوصا امريکي ڈروں حملوں پر شديد رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلہ کو فوري ختم ہونے کا مطالبہ کيا اور کہا : امريکہ مختلف بہانوں سے ہمارے ملکي معاملات ميں مداخلت کرتا رہا ہے ، قبائلي علاقہ جات کے بعد اب اس کي نظريں بلوچستان پر لگي ہوئے ہيں اور وہ اس علاقہ ميں مداخلت کا جواز تلاش کر رہا ہے ?

حجت الاسلام ناصر عباس جعفري نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ امريکي ايوان نمائندگان بلوچستان کے حوالے سے پيش کي جانے والي قرارداد گھناوني سازش کا حصہ اور ھمارے داخلي امور ميں کھلي مداخلت ہے کہا : ہر محب وطن پاکستاني ، امريکہ کے اس طرز عمل کو نفرت کي نگاہ سے ديکھتا ہے ?

انہوں نے شام کے خلاف پيش کي جانے والي قرارداد پرپاکستان کي جانب سے امريکي موقف کي تائيد پرحکومت پاکستان کي پاليسيوں کو زبردست تنقيد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا : پاکستان کے اس طرز عمل سے غيور پاکستانيوں کے جذبات کو ٹھيس پہنچي حکومت کو امريکہ کي بجائے عوام کي ترجماني کرني چاہئے?

ايم ڈبليو ايم پاکستان کے مرکزي جنرل سکريٹري نے دفاع پاکستان کانفرنسوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : ملک کي جغرافيائي و نظرياتي سرحدوں کا تحفظ صرف وہي لوگ کر سکتے ہيں جن کا خوں پاکستان کي بنيادوں ميں شامل ہے ، قيام پاکستان کے مخالفين اور پاکستان کو کافرستان کہنے والوں سے دفاع پاکستان کي توقع نہيں کي جا سکتي ?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬