27 February 2012 - 21:36
News ID: 3852
فونت
آيت الله جوادي آملي:
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله جوادي آملي نے کہا : سورہ فرقان وہي سورہ تبارک ہے اور اھل بيت عليہ السلام سے نقل ہوا ہے کہ سورہ تبارک کے ا?خر ميں جو بيان ہوا ہے وہ ھم خاندان عصمت و طہارت سے متعلق ہے?
آيت الله جوادي آملي

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله جوادي آملي نے حوزہ علميہ قم ايران کے مسجد اعظم ميں علماء و طلاب کے درميان اپنے تفسير کے سلسلہ درس ميں سورہ مبارکہ فرقان کي تفسير بيان کرتے ہوئے کہا : سورہ فرقان وہي سورہ تبارک ہے اور اھل بيت عليہ السلام سے نقل ہوا ہے کہ سورہ تبارک کے ا?خر ميں جو بيان ہوا ہے وہ ھم خاندان عصمت و طہارت سے متعلق ہے?

حوزہ علميہ ميں تفسير کے استاد نے ا?يہ شريفہ «و من تاب و عمل صالحا فإنه يتوب إلي الله متابا» کي طرف اشارہ کرتے ہوئے بيان کيا ہے : توبہ ايک فضيلت کا مالک ہے يعني کہ گناہ سے دوري اور خدا کي طرف لوٹنا ہے? حقيقي توبہ وہ ہے کہ انسان گناہ کرنا چھوڑ دے اور اللہ کي طرف پلٹ جائے ليکن جو بوڑھے ہونے کي وجہ سے گناہ کرنے کي صلاحيت نہي رکھتے يا فلان کام سے نقصان ہے اور انجام نہي ديتے ہيں يہ قھري توبہ ہے? حقيقي توبہ وہ ہے کہ توبہ کے بعد اللہ کي طرف پلٹنا ہے?

حوزہ علميہ قم کے بزرگ استاد نے ا?يہ شريفہ «و الذين لا يشهدون الزور و إذا مروا باللغو مروا کراما» کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس ا?يہ کا ايک مصداق عدالت ميں حاضر نہ ہونا اور جھوٹا گواہي ہے ليکن کامل مطلب يہ نہي ہے بلکہ يہ لوگ باطل و گناہ کي محفل ميں شرکت کرتے ہيں? اگر کانفرنس يا سيمينار ہو کہ جس ميں باطل و گناہ و حرام ساز کي محفل ہو شرکت نہي کرتے ہيں، شخصي گناہ بھي انجام نہي ديتے ہيں? «لا يشهدون الزور» اس ميں سيريل ديکھنا اور بي فائيدہ پيپر کا ديکھنا بھي شامل ہے?

انہوں نے وضاحت کي : اگر کوئي نماز يا اس کے علاوہ کسي چيز کو حرام کي وجہ سے انجام ديتا ہے تو وہ عباد الرحمان نہي ہے? «لا يشهدون الزور» و «مروا کراما» ميں وہ شامل نہي ہو سکتا? اگر کوئي شہوت اور غضب کو کنٹرول نہ کرے تو وہ نيند اور بيداري ميں بھي شہوت و غضب کے ساتھ ہے خدا کي ايک بہترين نعمت اس خيالي قوت کو کنٹرول کرنا ہے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬