قائد ملت جعفريہ پاکستان :
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد ملت جعفريہ پاکستان کے مرکزي ترجمان نے کہا ہے : کوہستان ميں مسافر بس پر دہشت گردوں کا حملہ ہو يا گلگت بلتستان ميں فتنہ انگيزي، نفرت اور انتشار کو ہوا دينا ہو دونوں طرح کي مہم جو کہ ايک خاص منصوبے کا حصہ ہے?
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي کے مرکزي ترجمان نے کہا ہے : کوہستان ميں مسافر بس پر دہشت گردوں کے حملہ اور چن چن کر مسافروں کو قتل کرنا ہو يا گلگت بلتستان ميں فتنہ انگيزي، نفرت اور انتشار کو ہوا دينا ہو دونوں طرح کي مہم جو کہ ايک خاص منصوبے کا حصہ ہے? ايسے منصوبہ سازوں اور شرپسندوں کے سرپرستوں کو جان لينا چاہيے کہ يہ گھنائونا عمل کسي طور پر ملک و ملت کے مفاد ميں نہيں لہذا اس سے باز رہا جائي
ايک بيا ن ميں ترجمان نے کہا : ملک اس وقت تاريخ کے نازک ترين دور سے گزر رہا ہے ايک طرف ملک کي تقدير کے مالک و مختار عوام پر عرصہ حيات تنگ کيا جارہا ہے اور بنيادي انساني اشيائے ضروريہ ان کي پہنچ اور رسائي سے دور ہوتي چلي جارہي ہے جبکہ دوسري جانب شرپسندي 'دہشت گردي' قتل و غارتگري اور ٹارگٹ کلنگ کے ذريعہ معصوم اور بے گناہوں کا خون بہايا جارہا ہے ان حالات ميں عوام کے صبر اور حوصلے کو مزيد آزمانا کسي طور پر مناسب اور درست نہيں?
مرکزي ترجمان نے اس بات کي ضرورت پر زور ديا کہ وفاقي و صوبائي حکومت کي جانب سے سانحہ کوہستان کے متاثرين سے کئے گئے وعدے ايفاء کرنے ميں مزيد تاخير نہ کي جائے اور ملک بھر سميت ان علاقوں ميں شرپسندوں کي کاروائيوں اور سرگرميوں کو روکنے کے لئے دہشت گردوں کو لگام دي جائے کيونکہ ملک اب اور سانحات کا متحمل نہيں ہوسکتا?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے