سيد کلب جواد نقوي:
رسا نيوز ايجنسي ـ امام جمعہ لکھنئو مولانا سيد کلب جواد نقوي نے حکومت ہند سے تين دن کے اندر سينئر صحافي سيد محمد احمد کاظمي کو رہا کر نے کا مطا لبہ کيا ہے?
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق امام جمعہ لکھنئو مولانا سيد کلب جواد نقوي نے حکومت ہند سے تين دن کے اندر سينئر صحافي سيد محمد احمد کاظمي کو رہا کرنے کا مطالبہ کيا ہے?
انہوں نے کہا کہ اگر تين دن کے اندر صحافي کو رہا نہ کيا گيا تو پہلے صوبہ اترپرديش ميں احتجاج کيا جائے گا اس کے بعد چھبيس مارچ کو دہلي ميں پارليمنٹ کا گھيراؤ کيا جائيگا?
لکھنئو کے حضرت گنج واقع تاريخي امام باڑہ سبطين آباد ميں صحافيوں کو مخاطب کرتے ہوئے مولانا نے کہا : مرکزي حکومت امريکہ اور اسرائيل کو خوش کرنے کي پاليسي کے تحت کاظمي کو گرفتار کيا ہے?
کلب جواد نقوي نے تاکيد کي ہے : واضح رہے کہ پچھلے دنوں دہلي واقع اسرائيلي سفارتخانے کے باہر سفارتخانے کي کار پر ہوئے حملے ميں دہلي کے سينئر صحافي اور ايراني ايجنسي کے رپورٹر محمد احمد کا ظمي کو گرفتار کيا گيا تھا ?
امام جمعہ لکھنؤ نے کہا : ملک کو اسرائيل اور امريکہ کے ہاتھوں بيچ ديا گيا ہے، کاظمي کي گرفتاري کو امريکہ اور اسرائيل کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے لئے انتباہ بتاتے ہوئے مولانا نے کہا : اگر يہ چليلنج ہے تو ہميں منظور ہے?
پہلے امريکہ اور اسرائيل کے خلاف کبھي کبھي ہو نے والے مظاہرہ اب ہر ہفتے دس دن ميں ہونگے?
انہوں نے کہا : کار بم دھما کے ميں استعمال کي گئي ٹکنالوجي اسرائيل ميں ہي ہے اور دھماکہ ايران کو پھسانے کيلئے کيا گيا تھا?
مولانا نے اليکٹرانک ميڈيا پر اس بات کيلئے ناراضگي کا اظہار کيا کہ کسي بھي شخص کے گرفتاري ہوتے ہي اسے دہشت گرد اور دہشت گردي کے معاملا ت کا ماسٹر مائنڈ بتا ديا جاتا ہے?
کلب جواد نے ايسے کئي معاملوں کا ذکر کيا جس ميں دہشت گردي کا الزام لگا کر بيگناہوں کو سالوں تک جيل ميں بند رکھا گيا اور بعد ميں بے گنا ہ بتا کر رہا کيا گيا?
اس مو قع پر انہوں نے لکھنئو کے حضرت گنج واقع کربلا معتمدالدولہ کو ناجائز قبضوں سے خالي کراکر وقف بورڈ کو واپس دينے کا مطا لبہ کيا?
امام جمعہ لکھنؤ نے کہا : کر بلا ميں فري ميشن نام کي ايک سوسائيٹي اپني کار کردگي جاري رکھے ہے جو کي يہوديوں کي تنظيم ہے?اور وہا ں سے اسلام مخالف اور ملک مخالف سازشيں رچي جا تي ہيں?
اس موقع پر مولانا سيف عباس نقوي، مولانا فيروز حسين، مولانا عازم محمد حيدر ايڈوکيٹ اور دہلي سے آئے مسلم پاليٹکل کائونسل آف انڈيا کے صدر تسليم اے رحماني بھي موجود تھے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے