11 March 2012 - 16:00
News ID: 3907
فونت
فقہ نيوزاور نيوزايجنسي کي تيسري نشست ميں :
رسا نيوزايجنسي – حوزہ علميہ قم کے استاد نے اس مطلب کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شارع کي نگاہ ميں شراب اور سور کي مالي حيثيت کچھ بھي نہي ہے اور اسي بنياد پر اس کا خريدنا اور بيچنا ناجائز ہے کہا : اگر کوئي خبر مسلمانوں کو نقصان پہنچائے تو اس کي بھي مالي حيثيت کچھ بھي نہي ہے اور اسي خبروں کا بيچنا اور خريدنا بھي جائز نہي ہے ?
حجت الاسلام والمسلمين طائب

خبر کي تعريف ميں تھوڑي دقت

حوزہ علميہ قم کے استاد حجت الاسلام والمسلمين مهدي طائب نے فقہ نيوزاورنيوزايجنسي کي تيسري نشست ميں جو اج صبح رسا نيوزايجنسي کے مرکزي دفتر ميں منعقد ہوئي خبرکي اصطلاحي تعريف کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خبر کي تعريف اس کے استعمال کے لحاظ سے ہے نہ بذاتہ خبرکے لحاظ سے تاکيد کي : بعض نے کہا ہے کہ «خبر فقط موجودہ حالات کي رپورٹ پيش کرنا نہي ہے » ?

انہوں نے خبرکي تعريف ميں «خبر پيش انے والا حادثہ ہے » کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : خبرکي يہ تعريف بھي صحيح ہے مگر مطلق طور سے نہي بلکہ ان مراکز کي بہ نسبت ٹھيک ہے جنکا کام حالات پر کنٹرول ہے جيسے ، انتظاميہ ، محکمہ صحت ، عدليہ وغيرہ ?

تجارتي اور ثقافتي نيوزميڈيا کي تقسيم

حجت الاسلام والمسلمين طائب نے کہتے ہوئے کہ نيوز ميڈيا بنيادي طور سے تجارتي اور ثقافتي طور سے تقسيم کئے جاتے ہيں کہا : تجارتي ميڈيا کا مقصد منفعت اور پرافٹ ہے اس طرح کے ميڈيا تمام ميدانوں کي خبريں نشر کرتے ہيں مگر انکا حقيقي مقصد منفعت ہے ?

خبروں کا خريدنا اور بيچنا

حوزہ علميہ قم کے اس نامور استاد نے يہ اس مطلب کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خبروں کے بيچنے اور خريدنے کا سلسلے زمانہ ائمہ علھيم السلام اور ابتداء عصراسلام ميں نہي ہے کہا : خبروں کے بيچنے اور خريدنے کا سلسلہ جديد مسائل ميں سے ہے جو مغرب ميں رونسانس کے بعد اور ايران ميں مشروطيت کے ساتھ وجود ميں ايا اسي بنايد پر اس سلسلے ميں عام دليلوں سے استفادہ کيا جاسکتا ہے ?

حوزہ علميہ قم کے استاد نے اس مطلب کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شارع کي نگاہ ميں شراب اور سور کي مالي حيثيت کچھ بھي نہي ہے اور اسي بنياد پر اس کا خريدنا اور بيچنا ناجائز ہے کہا : اگر کوئي خبر مسلمانوں کو نقصان پہنچائے تو اس کي بھي مالي حيثيت کچھ بھي نہي ہے اور اسي خبروں کا بيچنا اور خريدنا بھي جائز نہي ہے ?

انہوں نے مزيد کہا : خبر کو اس وقت بيچ سکتے ہيں جب خبرانسان کي ملکيت ہو اور ملکيت دو راستے سے حاصل ہوتي ہے ايک خريدنے ، هبہ ، ارث ، صلح يا وصيت کي صورت ميں اور دوسرے خود نيوز بنانے کي صورت ميں جسے کہ باير زمين کو بساکر انسان مالک ہوسکتا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬