13 March 2012 - 16:21
News ID: 3915
فونت
رھبر معظم نے ادارہ اوقاف کے اھکاروں سے ملاقات ميں :
رسا نيوزايجنسي - رھبرمعظم انقلاب اسلامي نے ادارہ اوقاف کے اھکاروں سے ملاقات ميں معاشرے ميں سنت حسنہ وقف کے ترويج کي تاکيد کي ?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رھبرمعظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے اج منگل تيرہ مارچ 2012 ادارہ اوقاف کے عہديداروں اور کارکنوں سے ملاقات کي ?

اپ نے اس ملاقات ميں اس ادارے کو ممتاز ديني ادارہ قرار ديا اور فرمايا : لوگوں کو وقف کي ترغيب دلا کر اور وقف کي جانے والي اشياء کے سلسلے ميں وقف کنندہ کے مقاصد کي بحسن و خوبي تکميل کے ذريعے معاشرے ميں وقف کي سنت کو زيادہ سے زيادہ رائج کرنا چاہئے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : وقف ميں سب سے اہم مسئلہ ديانتداري کے ساتھ وقف کے استعمال کا ہے? آپ نے وقف کے دائرے کو بہت وسيع قرار ديا اور فرمايا کہ بہت سے ميدانوں ميں وقف کي ترويج ہو سکتي ہے منجملہ طبي، تعليمي، تحقيقاتي و سائنسي، ماحولياتي شعبوں اور عصري تقاضوں کے مطابق دين کي تبليغ جيسے ميدانوں ميں وقف کي ترويج کي جا سکتي ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے تمام شعبوں ميں عہديداروں کي اپنے ادارے پر مکمل نگراني کو لازمي قرار ديا اور فرمايا : اس نگراني کا مقصد يہ ہے کہ تمام شعبوں اور خاص طور پر وقف سے متعلق امور ميں فرائض پر بخوبي عمل کيا جائے اور خدا نخواستہ غفلتوں يا لغزشوں کي وجہ سے کام ادھورے نہ رہ جائيں ?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬