راجہ ناصرعباس جعفري:
رسا نيوزايجنسي - ايم ڈبليو ايم کراچي ڈويژن نے رضويہ کلب ميں شرکائے گلوبل مارچ برائے يروشلم کا استقبال کيا ?
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين کراچي ڈويژن کے اراکين نے گلوبل مارچ برائے يروشلم ميں ھندوستان ، انڈونيشيا، ملا ئيشيا اور فلپائن کے مندوبين کا گرم جوش استقبال کيا ?
اس پروگرام ميں ايم ڈبليو ايم کے مرکزي جنرل سکريٹري حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري اوررياستي جنرل سکريٹري حجت الاسلام مختار امامي کے علاوہ شہر کراچي کے مختلف سياسي وسماجي اور مذہبي شخصيات موجود تھيں ?
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي جنرل سکريٹري حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفري نے يہ کہتے ہوئے کہ ہم سرزمين پاکستان کي سالميت اور خود مختاري کو دفاع فلسطين کے ساتھ مربوط سمجھتے ہيں تاکيد کي : ھم پاکستان کوکسي بھي صورت ميں امريکي کالوني نہيں بننے ديں گے اور دنيا بھر ميں آزادي فلسطين کے لئے کام کرنے والي تحريکوں کا بھرپور تعاون کريں گے ?
ناصر عباس جعفري نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ دنيا کے بيشتر حکمران امريکہ کي کاسہ ليسي ميں مصروف عمل ہيں اور عالم اسلام و عالم انسانيت کے سسکتے ہوئے مسئلے کو فراموش کر رہے ہيں کہا : ضروري ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو کر آزادي فلسطين ميں اپنا کردار ادا کرے ?
واضح رہے کہ اس موقع پر ايم ڈبليو ايم کي شوري نظارت کے رکن حجت الاسلام مرزا يوسف حسين ، صوبہ سندھ کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام مختار امامي ، انڈونيشيا کے محمد معروف، ملائشيا کي خاتون نصرت ادريس ، علي اکبر اور صابر کربلائي نے بھي خطاب کيا ?
دوسري جانب ايم ڈبليو ايم شعبہ مشہد مقدس نے بھي اپنے ايک ہنگامي اجلاس ميں مسجد امام رضا برسلز پر دہشت گردوں کے حملہ اور شيخ عبداللہ کي شہادت پرشديدردعمل کا اظہار کيا ?
مجلس وحدت مسلمين شعبہ مشہد مقدس کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام عقيل حسين خان نے کہا : فرقہ واريت کے عفريت نے ايشيا اور افريقہ کے بعد اب براعظم يورپ کو بھي اپني لپيٹ ميں لے ليا ہے، بلجيم کے دارالحکومت برسلز ميں نماز باجماعت کے دوران مسجد امام رضا ميں آتشزدگي اور حجت الاسلام شيخ عبداللہ کي شہادت اس ناروا سلسلہ کي پہلي کڑي ہے ?
انہوں نے استعماري قوتوں کو اسلام اور عالم اسلام کے خلاف سازشوں ميں مصروف بتاتے ہوئے کہا : مساجد پر حملے آئے روز کا معمول بن چکے ہيں اور اسے امريکا ، اسرائيل اور برطانيہ کے پرودہ افراد انجام دے رہے ہيں ?
انہوں نے مزيد کہا : فرقہ واريت کو ختم کرنے کا واحد راستہ اتحاد بين المسلمين ہے اس لئے تمام مسلمانوں کو فروعي اختلافات بھلا کر اپني اجتماعي طاقت سے ان سازشوں کا راستہ روکنا ہوگا ?
اس اجلاس اخر ميں حجت الاسلام شيخ عبداللہ کي مطلومانہ شہادت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ايصال ثواب کے لئے فاتحہ خواني کي گئي ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے