28 March 2012 - 00:13
News ID: 3944
فونت
نشترپارک کانفرنس ميں عمايدين کي تاکيد :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفري اورمختلف کميٹيوں کے اراکين اورعھديداروں نے قران واھلبيت کانفرنس ميں تاکيد کي کہ پاکستان کے پانچ کروڑ شيعوں کا اتحاد شيعہ حقوق غصب ہونے سے روک ديگا ?
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين کے مرکزي جنرل سکريٹري حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفري اورمختلف کميٹيوں کے اراکين اورعھديداروں نے گذشتہ روز قران واھلبيت کانفرنس ميں پاکستان ميں شيعہ حقوق کے تحفظ کي خاطر شيعوں کے اتحاد پر زور ديا ?

انہوں نے امريکي سفير کيمرون منٹر کي پاکستان معاملات ميں مداخلت پرشديد تنقيد کرتے ہوئے کہا : ايران نے سياسي طاقت کے استحکام سے امريکا اوراسرائيل کوشکست دي اور ھم بھِي پاکستان کي سرزمين پر سياسي طاقت بن کرطاغوت کوشکست دے سکتے ہيں ?

مولانا راجہ ناصرعباس نے خود کو ہرمظلوم کا حامي بتاتے ہويے کہا : اس ملک ميں رہنے والے شيعہ ، سني ، ہندو،عيسائي متحد ہوکر وقت کے طاغوت سے مقابلہ کريں جو ان کي نجات کا واحد راستہ ہے ?

مولانا حسن ظفر نے يہ بيان کرتے ہويے کربلا باطل اورسامراجيت کوذليل ورسوا کرنے کي درس گاہ ہے کہا : ہم مظلوم کے حامي ہيں مظلوم کا کوئي بھي مکتب ہووہ ہميں اپنے ساتھ پائے گا ?

مولانا اعجاز بہشتي نے اپنے خطاب ميں پاکستان ميں موجود شيعہ سني کو ايک دوسرے کا بھائي اورشيعہ سني اختلافات پھيلانے والوں کو استعماري ايجنٹ بتاتے ہويے کہا : پاکستان ميں شيعہ نسل کشي کا سلسلہ بند نہ ہونے کي صورت ميں ملت جعفريہ سر سے کفن باندھ کرميدان ميں آجائے گي ?

مولانا عبدالخالق اسدي نے پنجاب حکومت کو دہشت گردوں کي سرپرستي پر تنقيد کا نشانہ بناتے ہويے تاکيد کي : ملک ميں امن وامان کي فراھمي کرنے والے خود دھشت گردوں کي سرپرستي ميں مصروف ہيں ?

مولانا علي مرتضي? زيدي نے اپنے جزبات کے اظھار ميں بيان کيا : ملت تشيع کي موجودگي تک پاکستان ميں استعماري قوتيں اپنے پنجے نہيں جما پائيں گي ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬