26 April 2012 - 00:35
News ID: 4023
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس :
رسا نيوزايجنسي – مجلس وحدت مسلمين کے مرکزي جنرل سکريٹري حجت الاسلام راجہ ناصرعباس نے دختر رسول ، مليکتہ العرب کي بيٹي فاطمہ زہراء سلام اللہ عليھا کي سيرت کو عالم انسانيت کيلئے مشعل راہ بتايا ?
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين کے مرکزي جنرل سکريٹري حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري نے شہيد حميد علي بھوجاني ہال ميں بسلسلہ شہادتِ دختر رسول حضرت بي بي فاطمہ زہراء سلام اللہ عليہا ٹرسٹ کے زير اہتمام ? روزہ مجالس عزاء ميں وارثِ زہراء(س) اور امت مسلمہ کو تعزيت پيش کرتے ہوئے مومنين سے خطاب کے دوران کہا : حضرت فاطمہ (س)مثالي بيٹي ،مثالي بيوي اور مثالي ماں ہيں اور دور جاہليت ميں ايک ايسي بيٹي جو اللہ کے نبي کے پيغام وحي اور ترويج اسلام ميں آپ اپني والدہ گرامي اور رسول کے شانہ بشانہ رہيں اور والدہ گرامي کے انتقال کے بعد ايسي مثالي بيٹي بني کے خود رسول نے آپ کو اُم ابيہا يعني اپنے باپ کي ماں کا لقب سے نوازا ?

انہوں نے مزيد کہا : فاطمہ(س) کي آمد نے تاريکي کو تنوير سے بدل ديا فاطمہ زہرا ء(س) باغ رسالت کا وہ تنہا ترين پھول ہے جس کي نظير نا ممکن ہے اور اُس پر آشوب دور جس ميں ظلم و تشدد کا دور دورہ اورانسانيت کا دور دور تک نام و نشان نہيں تھا جس زمانہ کے ضمير فروش بے حياء انسان کے لبادہ ميں حيوان صفت افراد انسان کو زندہ در گور کر کے فخر و مباہات کيا کرتے تھے جو عورت ذات کو ننگ و عار سمجھتے تھے يہ وہ تشدد آميز ماحول تھا جس کي باقيات ہميں آج بھي اپنے معاشرے ميں نظر آتي ہيں جس ميں حقوق نسواں کي بے حر متي کبھي اپنے معاشي معاملات کي درستگي خواتين کو فروخت کر کے تو کبھي غيرت کے نام پر قتل کے ذريعہ کي جاتي ہے ?

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس نے تاکيد کي : ايسے ماحول ميں آپ کي مثالي شخصيت صرف امت مسلمہ کيلئے نہيں بلکہ عالم انسانيت کيلئے رہتي دنيا تک نمونہ عمل ہے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ حضرت سيدہ الزھراء سلام اللہ عليھا جنھوں نے ايک بيٹي، شريکہ حيات اور ماں کے طور پر جو کردار ادا کيا وہ خواتين کے لئے مشعلِ راہ ہے کہا : موجودہ حالات کي نزاکت کو ديکھتے ہوئے ضرورت اس امر کي ہے کہ ہماري خواتين اپنے اندر حضرت فاطمہ الزھراء جيسي استقامت پيدا کريں اور تربيت اولاد ميں ان اصولوں پر عمل پيرا ہوں جن کي مدد سے معاشرے کو ايسے افراد ميسر آ سکيں جن کي رگوں ميں حريت حسيني لہو بن کے دوڑتي ہو?

انہوں نے اخر ميں سعودي حکومت سے مطالبہ کيا : جنت البقيع جہاں اہلِ بيت رسول و اصحابِ رسول صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم دفن ہيں کو نئے سرے سے تعمير کيا جائے اور اسے عوام الناس کے لئے کھولا جائے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬