29 April 2012 - 15:40
News ID: 4038
فونت
سيرت فاطمہ کانفرنس ميں ؛
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام ناصر عباس جعفري نے سيرت فاطمہ زہراء سلام اللہ عليھا کانفرنس ميں دھشت گردي کي مذمت کرتے ہوئے امت اسلاميہ کواتحاد کي تاکيد کي ?
حجت الاسلام ناصرعباس جعفري

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين کے شعبہ نوجوانان گوجرانوالہ کے زير اہتمام سيرت فاطمہ کانفرنس کا انعقاد کيا گيا ?

ايم ڈبليو ايم پاکستان کے مرکزي جنرل سکريٹري حجت الاسلام ناصرعباس جعفري نے پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ بتاتے ہوئے تاکيد کي : جوان اپني صلاحيتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو سياسي و معاشي بحرانوں سے نجات دلائيں ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ہماري نوجوان نسل تمام شعبہ ہائے زندگي ميں اپني صلاحيتوں کا لوہا منوا چکي ہے جس سے استفادہ کي ضرورت ہے تاکيد کي : پاکستان کو قدرت نے ہر قسم کے وسائل سے مالامال کيا ہے اگر ہم نوجوان نسل کو ملکي ترقي کي راہ پر گامزن کر ديں تو جہاں ملک دن دگني رات چوگني ترقي کر سکتا ہے وہيں ہميں دہشت گردي کے بڑھتے ہوئے واقعات کو کم کرنے ميں مدد مل سکتي ہے?

حجت الاسلام جعفري نے ہشت گردي کو پاکستان اور اسلام کے مشترکہ دشمنوں کي اسلام اور پاکستان دشمني کي پاليسيوں کا حصہ بتاتے ہوئے کہا : سانحہ کوہستان اور چلاس ميں ملوث امن دشمن عناصر کو فوري گرفتار کر کے قرار واقعي سزا دے ?

انہوں نے مزيد کہا : ملک کي تمام سياسي و مذہبي جماعتيں مل کر پاکستان کو ايک اسلامي فلاحي رياست بنانے ميں اپنا کردار ادا کريں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬