01 May 2012 - 18:17
News ID: 4049
فونت
سيد ساجدعلي نقوي :
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد ملت جعفريہ پاکستان نے مزدورں کے عالمي دن کے موقع پر اپنے خصوصي پيغام ميں کہا ہے کہ ہر سال يوم مزدور منانے کے باوجود دنيا بھر ميں مزدوروں کا استحصال جاري ہے?
سيد ساجدعلي نقوي

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجدعلي نقوي نے مزدورں کے عالمي دن کے موقع پر اپنے خصوصي پيغام ميں کہا ہے کہ ہر سال يوم مزدور منانے کے باوجود دنيا بھر ميں مزدوروں کا استحصال جاري ہے?

مزدور طبقے کے ساتھ ظلم و زيادتي اور ان کے حقوق غصب کرنے کا گھنائونا کھيل اب بھي کھيلا جا رہا ہے ? مختلف ممالک ميں مزدوروں پر کالے قانون مسلط ہيں، سرکاري ملازمين کي برطرفي ميں بھي يک طرفہ اور امتيازي قوانين پر نظر ثاني کي ضرورت ہے، اسي طرح مختلف کارخانوں ميں حکومتي اعلانات کے باوجود مزدوروں کي تنخواہ ميں معقول اضافہ نہيں کيا جاتا ? گويا ظلم و ناانصافي کي چکي ميں ابھي تک مزدور طبقہ پس رہا ہے?

حجت الاسلام ساجد نقوي نے کہا کہ ايک سازش کے تحت عوام کو مذہب سے دور کرنے اور سيکولرازم کا رجحان اختيار کرنے کي کوششيں ہورہي ہيں? در حقيقت يہ کوششيں عدل و انصاف اور معاشرے کے نچلے طبقات کے حقوق پامال کرنے کي سازش ہيں?

حالانکہ عدل وانصاف کي فراہمي اور حقوق کا تحفظ صرف مذہب کے ذريعے ہي ممکن ہے، مذہب کے علاوہ دنيا کے ہر منشور اور نظام ميں مزدوروں کو دھوکہ ديا جاتا ہے ? مذاہب عالم ميں سے اسلام وہ واحد مذہب ہے جس کي خالص اور اصل تعليمات کي روشني ميں قوانين بنا کر اور ايک سسٹم تشکيل دے کر باقاعدہ عمل درآمد کراکے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کيا جاسکتا ہے? صرف نعرے لگانے اور چھٹي منانے سے نہيں بلکہ اسلام کے عطا کردہ سسٹم پر عمل درآمد سے ہي استحصالي نظام ختم کيا جاسکتا ہے?

حجت الاسلام ساجد نقوي نے مزدور طبقات، مزدور تنظيموں، ٹريڈيونينز اور مزدوروں کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والے تمام طبقوں پر زور ديا کہ وہ اسلام کے عادلانہ نظام اور استحصال سے پاک تعليمات پر عمل کو اپني جد و جہد کا محور قرار ديں اور دنيا بھر ميں مزدور اور معاشرے کے دوسرے مظلوم طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپني توانائياں صرف کريں?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬