02 May 2012 - 19:38
News ID: 4052
فونت
آيت‌ا‌‌لله علوي گرگاني :
رسا نيوز ايجنسي ـ آيت ‌الله علوي گرگاني نے انسان کي کاميابي و ناکامي کو اس افراد کے عمل کا نتيجہ جانا ہے اور کہا : تقوي اور نيک عمل کا معيار خداوند تبارک و تعالي کي اطاعت ہے ?
آيت‌ا‌‌لله علوي گرگاني

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق آيت ‌الله سيد محمد علي علوي گرگاني نے وزارت زراعت کے اھل کار سے ملاقات ميں نيک عمل کو انسان کے کاميابي کا سبب جانا ہے اور کہا : بعض لوگ صرف کھانے اور سونے کي فکر ميں ہيں، قرا?ن بيان کرتا ہے کہ يہ لوگ حيوان کي طرح ہيں حيوان اور ان کے درميان کوئي خاص فرق نہي پايا جاتا ?

انہوں نے حسن اخلاق کي پابندي اور صفات رذيلہ سے دوري کو انسان کي زندگي کے دو اھم صفات جانا ہے اور وضاحت کي : خدا کي عبادت اور واجبات و مستحبات کو بجا لانا ، بد اخلاقي و غصہ سے دوري ايمان کا ملازمہ ہے ? خدا سخت مزاج انسان کو پسند نہي کرتا ہے ?

حوزہ علميہ قم ايران کے مشہور استاد نے بعض انسان کو خدا کے فخر و مباھات کا باعث جانا ہے اور کہا : خداوند عالم پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و ا?لہ وسلم اور اھل بيت عليہم السلام پر فخر کرتا ہے اور جس کا اشارہ حديث کساء ميں بيان ہوا ہے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬