15 October 2009 - 14:50
News ID: 408
فونت
آيت الله مصباح يزدي:
رسا نيوز ايجنسي – تعليمي اور تحقيقي ادارہ امام خميني(ره) کے سربراہ نے کہا : دوسروں کے فسق سے مقابلےکےلئے تعادل اور قانون کي مرعات کي جائے.
آيت الله مصباح يزدي


رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، تعليمي اور تحقيقي ادارہ امام خميني(ره) کے سربراہ ، آيت الله مصباح يزدي کا مسلسل ھفتہ وار درس اخلاق رهبر معظم انقلاب کے دفترقم ميں برگزار ہوا.


اس نشست ميں آيت الله مصباح يزدي نے دوسروں کي خطاوں سے گزشت کرنے کي جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا : برائيوں کو اچھے کام کے ذريعہ روکا جاسکتا ہے حتي کبھي اس برتاو کے ذريعہ دشمن ، مخلص دوست بن جاتاہے.


انہوں نے اپنے بيان ميں کہا : اگر اپ چاھتے ہيں کہ خداوند متعال اپکي خطاوں سے درگزر کرے توپہلے اپ دوسروں کي خطاوں کو معاف کريں.


تعليمي اور تحقيقي ادارہ امام خميني(ره) کے سربراہ نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ھميشہ دوسروں کي خطاوں سے گزشت ، مناسب اور مورد پسند نہي ہے کہا : جو لوگ علنا اور ملاء عام ميں فسق انجام ديتے ہيں ان کا مقابلہ کيا جائے.

 
انہوں نے مزيد کہا : اگر کوئي اسلامي معاشرے ميں نا آرامي ايجاد کرے تو اس فساد کي روک تھام کرني چاھئے کيوں کہ اگر اس طرح کے افراد سے مقابلہ نہ کيا جائے گا تو معاشرہ فاسد ہوجائے گا.

 
آيت الله مصباح يزدي نے يہ کہتے ہوئے کہ کبھي انسان نهي از منکر کے انجام دينے ميں بدترين فسق کا مرتکب ہوجاتا ہے تاکيد کيا: دوسروں کے فسق سے مقابلےکےلئے تعادل اور قانون کي مرعات کي جائے.

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬