آيت الله مهدوي کني :
رسا نيوزايجنسي – خبرگان کونسل کے سربراہ نے اسلامي جمھوريہ ايران کے خلاف دشمنوں کي سازشوں اور حربوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے ايران ميں سبھي سے اتحاد و يکجہتي کي گذارش کي اور کہا : ھم سبھي انقلاب کا حصہ ہيں لھذا ايک دوسرے کو کمزور کرنے کي کوشش نہ کريں کيوں کہ دشمن نہ ھمارا ہے اور نہ اپ کا ، ان کي دشمني اسلام سے ہے اس کے نتيجے ميں وہ ھم سبھي کے دشمن ہيں ?
رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، خبرگان کونسل کے سربراہ آيت الله محمد رضا مهدوي کني نے اج ظھر سے پہلے " نظريہ بيداري اسلامي امام خميني اور حضرت آيت الله خامنه اي کي نگاہ ميں " کے عنوان سے منقعدہ کانفرنس ميں جو اج ريڈو ٹي وي کانفرنس ہال تہران ميں منعقد ہوا کہا : لفظ قيام کے معني انساني زندگي ميں تبديليوں يعني حيات کو بہتر کرنے کے معني ميں ہيں ، اور ميرے لحاظ سے قيام ، با مقصد تبديلي کے معني ميں ہے ?
خبرگان کونسل کے سربراہ نے مزيد کہا : بعض افراد انساني فطرت پر اصرار کرتے ہيں ، فطرت ايک الھي نعمت اور توانائي ہے جسے نقل وانتقال کي ضرورت ہے ? انسان کے لئے ضروري ہے کہ اپني فطرت کو بيدار کرے اور يہ بيداري اماموں اور ائمہ معصومين عليہھم السلام کے ہاتھوں انجام پاتي ہے ?
خبرگان کونسل کے سربراہ نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ فطرت کو پہچاننے کي ضرورت ہے اور انساني فطرت ممکن ہے راستے سے منحرف ہوجائے کہا : فطرت کو رہبر کي ضرورت ہے اور يہ رہبريت ائمہ معصومين عليہھم السلام کے ہاتھوں انجام پاتي ہے ?
حوزه علميہ مروي تہران کے متولي نے کہا : شيعہ ظالم حاکم کي ولايت اور ظالم کي حکومت کو نہي مانتے مگرا ھل سنت کا کہنا ہے کہ اگر ظالم بھي ھم پر حاکم ومسلط ہوجائے تو ھميں اس کے اصلاح کي دعا کرني چاھئے ?
خبرگان کونسل کے سربراہ نے کہا : مرجعيت اور ولايت ھميشہ ايک دوسرے کے ساتھ ساتھ ہيں مگر ھرگز ان دونوں کے معني مخلوط نہ ہوں ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ امام خميني (ره) نے ولايت فقيہ کا نظريہ پيش کيا اور سب پر ثابت کرديکھايا کہ فقيہ حکومت کرسکتا ہے کہا : امام خميني (رہ) کي کاميابي کا راز يہ تھا کہ اپ نے تمام کام عوام کے سپرد کررکھا تھا ، امام خميني (رہ) کا عوام کو اھميت دنيا اس بات کا سبب بنا کہ انقلاب ابھي تک باقي رہے ?
آيتالله مهدوي کني نے کہا : ملک کو جزبات کے ائينے ميں نہي چلايا جاسکتا ، امام خميني (رہ) ولايت فقيہ کے معتقد تھے مگر ماھرين کي تشخيص کے بغير نہ کسي کام کا فيصلہ کرتے تھے اور نہ ہي کوئي بات کہتے تھے ?
خبرگان کونسل کے سربراہ نے کہا : ھم سبھي انقلاب کا حصہ ہيں لھذا ايک دوسرے کو کمزور کرنے کي کوشش نہ کريں کيوں کہ دشمن نہ ھمارا ہے اور نہ اپ کا ، ان کي دشمني اسلام سے ہے اس کے نتيجے ميں وہ ھم سبھي کے دشمن ہيں ?
انہوں نے اسلامي بيداري کي لہر کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ھم اسلامي بيداري کي لہروں کو پيدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کي رہبري اور راستہ ديکھانے کي کوشش بھي کرني چاھئے ?
خبرگان کونسل کے سربراہ نے اخر ميں سبھي کو اتحاد ويکجہتي کي نصيحتيں کرتے ہوئے امام خميني (رہ) کي فرمايشات کي جانب اشارہ کيا اور کہا : امام خميني (رہ) نے اپني حيات کے اخري ايام ميں تمام حکام و ذمہ داران کو اکٹھا کرکے کہا تھا انقلاب اسلامي اپنا مقام پاچکا ہے اور دشمن اس کے خلاف اب کچھ بھي نہي کرسکتا بشرطيکہ کہ ھم متحد رہيں ، اتحاد تو ممکن نہي ہے مگر يک سوي ممکن ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے