14 May 2012 - 15:03
News ID: 4103
فونت
حجت الاسلام امين شہيدي :
رسا نيوزايجنسي - پاکستان کے نامور عالم دين حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے پاکستان کو مغربي ممالک کے منحوس پنجوں ميں جکڑا ہوا بتايا ?
حجت الاسلام محمد امين شہيدي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے پرائم ہوٹل فيصل آباد ميں صحافيوں سے ملاقات ميں تاکيد کي : پاکستان کي معيشت، سياست، خارجہ پاليسي مغرب کے زير اثر ہونے کے علاوہ پاکستاني قوم کے قومي و ملي مفادات پر بھي امريکي مفادات کو فوقيت حاصل ہے?

انہوں نے اس امر ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہ ہماري پاليساں امريکي مفادات کي بجائے پاکستانيت کوسامنے رکھ کر بنني چاہيں کہا : پاکستان کے بيروني دشمنوں نے ملک ميں فرقہ واريت اور شدت پسندي کو ہوا دي اور بدقسمتي سے يہاں کے مٹھي بھر شر پسند عناصر ان کا آلہ کار بن گئے جنہوں نے ملک کي تمام بنيادوں کو تباہ کر کے رکھ ديا ہے?

ايم ڈبليو ايم کے سنيئر رکن نے يہ کہتے ہوئے کہ پاکستان ميں اللہ کے فضل و کرم سے وسائل کي کثرت ہے ليکن ہم ان سے پورا فائدہ نہي اٹھا پارہے ہيں تاکيد کي : ہماري معيشت عالمي اداروں کي خيرات پر چل رہي ہے اور آج کا پاکستان ايک کمزور پاکستان ہے جو بيروني قوتوں کے رحم و کرم پر ہے? جس کي وجہ سے بيروزگاري و غربت عروج پر ہے اور لوگ غربت کي لکير سے نيچے زندگي گزارنے پر مجبور ہيں?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ان بحرانوں سے قوم کو نکالنا وطن پرست قيادتوں کا فريضہ ہے اورمجلس وحدت مسلمين پاکستان بھي انہي بحرانوں سے ملک کو نجات دلانے کے لئے ميدان ميں اتري ہے کہا : معاشرے ميں امن کے فروغ کے لئے ضروري ہے کہ امت مسلمہ کے درميان مشترکات کو فروغ ديتے ہوئے قوم کو جہالت کي تاريکيوں سے نکال کر اس کي توجہ اسلام و پاکستان کے اصلي دشمنوں کي طرف مبذول کرائي جائے?

حجت الاسلام شہيدي نے اس مقصد کے حصول ميں تمام مسالک کے علماء و اکابرين کو سرجوڑ کر بيٹھنے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : مشترکات کے فروغ اور اختلافات کي حوصلہ شکني کيلئے اعلي? ديني اور انساني قدروں کو زندہ کيا جانا ضروري ہے ?

انہوں نے ايم ڈبليو ايم کي جانب سے اغاز کردہ بيداري کي مھم کا حوالہ ديتے ہوئے کہا : قومي مقاصد کي دستيابي ميں اس کا آغاز 25 مارچ کو کراچي کي سرزمين سے ہو چکا ہے اوراہستہ اہستہ پورے ملک ميں زور پکڑتا جارہا ہے ?

حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے مزيد کہا : يہ سلسلہ آگے بڑھتے ہوئے 18مئي 2012 ميں " قرآن و اہلبيت کانفرنس " کے عنوان سے دھوبي گھاٹ فيصل آباد کي صورت ميں سامنے آئے گا جس ميں قومي و ملي عمائدين خطاب کريں گے?

انہوں نے اس کانفرنسسز کا مقصد ملي استحکام و يکجہتي کے پيغام کو فروغ دينا اور ملک دشمن قوتوں کو اسلام و پاکستان کے عظيم تر مفاد ميں پاکستاني قوم کا ايک جان ہونے کا پيغام دينا بتاتے ہوئے کہا : ہم چاہتے ہيں کہ پاکستان ايک باوقار ااور سربلند ملک کہلائے اور پاک سرزمين پر گڑے منحوس امريکي پنجے اکھاڑپھينک ديے جائيں?

انہوں نے آخر ميں بتايا کہ اس کانفرنس کے بعد يکم جولائي کو مينار پاکستان کے سائے تلے ملت جعفريہ اپني پوري قوت ايماني کے ساتھ جمع ہوگي اور دنيا کو امت اسلاميہ کے اتحاد ، پاکستان کے استحکام ،جغرافيائي اور نظرياتي سرحدوں کے دفاع کا پيغام دے گي?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬