راجہ ناصرعباس جعفري :
رسا نيوزايجنسي – حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفري نے امريکہ اوريورپ کو اسرائيل کے جرائم ميں برابر کے شريک جانا ?
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي جنرل سکريٹري حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفري نے امريکہ اور يورپ کو اسرائيل کے جرائم ميں برابر کے شريک بتاتے ہوئے غاصب اسرائيل کو مکمل تحفظ کي فراھمي اور فلسطيني مسلمانوں کي نسل کشي وانساني حقوق کي پائمالي پرانساني حقوق کے عالمي علمبرداروں کي خاموشي قابل مذمت بتايا ?
انہوں نے مغرب دنيا کي دوغلي پاليسيوں پر شديد تنقيد کرتے ہوئے کہا : ايک طرف تو امريکہ اور اس کے حواري ايران کو اپني جوھري توانائي کي ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے جاري ايٹمي پروگرام کو بند کرنے کے درپے ہيں ، دوسري جانب عالمي امن کے لئے نقصان دہ اور خطرناک اسرائيل کے ايٹمي پروگرام پران طاقتوں کي مجرمانہ خاموشي اس کے جرم ميں شرکت کي دليل ہے ?
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفري نے ايران کے جوھري پروگرام کو مسالمت اميز بتاتے ہوئے کہا : پابندياں اور دھمکياں عالمي برادري کے ساتھ سوتيلا برتاو اور انہيں ان کے حق سے محروم رکھنے کے برابر ہے ?
انہوں نے اسرائيل کو بہت جلد صفحہ ہستي سے مٹ جانے والا بتاتے ہوئے کہا : سي آئي اے ، موساد اور رامل کر پاکستان ميں دہشت گردي اور بلوچستان ميں عليحدگي کي تحريک کي پشت پناہي کر رہے ہيں?
پاکستان کے اس نامور عالم دين نے مجلس وحدت مسلمين پاکستان کو امريکہ ، اسرائيل اور ملکي سالميت، استحکام اور خود مختاري کے خلاف ہونے والي ہر کوشش کے خلاف صف ارائي کرنے والي تنظيم بتاتے ہوئے کہا : ھم پاکستان کو ايک اسلامي فلاحي رياست کے طور پر روشناس کرانے ميں اپني ذمہ داريوں سے ھرگز پيچھے نہي ہٹيں گے ?
ايم ڈبليو ايم پاکستان کے مرکزي جنرل سکريٹري انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ تحريک پاکستان کي تاريخ ہمارے آباؤ اجداد کے خون سے رقم ہوئي تاکيد کي : ہم نے پاکستان بنايا تھا اور اس کي سالميت و استحکام کے محافظ بھي ہم ہي ہيں?
انہوں نے مزيد اخر ميں ايم ڈبليو ايم کي جانب سے پورے پاکستان ميں ملي و قومي بيداري کانفرنسسز کے انعقاد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : انشاء اللہ يکم جولائي کو مينار پاکستان پر ہونے والي " قرآن و سنت کانفرنس " جہاں ملک ميں مذہبي رواداري اور امن کے فروغ ميں کليدي کردار ادا کرے گي وہيں عالمي دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو بھي خاک ميں ملا دے گي?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے